ٹیچر بھرتی گھوٹالہ: کورٹ میں رو پڑے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھ چٹرجی، کہا: مجھے زندہ رہنے دیں
ٹیچر بھرتی گھوٹالہ: کورٹ میں رو پڑے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھ چٹرجی، کہا: مجھے زندہ رہنے دیں ۔ (فائل فوٹو) ۔
Partha Chatterjee News: مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھ چٹرجی پیر کو وچار بھون میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس دوران ان کے آنسو چھلک پڑے ۔ انہوں نے کورٹ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زندہ رہنے دیا جائے ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھ چٹرجی پیر کو وچار بھون میں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس دوران ان کے آنسو چھلک پڑے ۔ انہوں نے کورٹ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زندہ رہنے دیا جائے ۔ کورٹ کی کارروائی کے دوران جج ودیوت کمار رائے نے پارتھ چٹرجی سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں الزامات کے سلسلہ میں کچھ کہنا ہے ؟ اس پر پارتھ چٹرجی نے کہا کہ مجھے ضمانت سے محروم کیا جارہا ہے ، میں جانچ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، لیکن مجھے زندہ رہنے دیا جائے ۔ چٹرجی تقریبا ایک مہینے بعد عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔
پارتھ چٹرجی کو ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے الزام میں 23 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ان کی قریبی ارپتا مکھرجی کے فلیٹ سے کروڑوں روپے ضبط کئے گئے تھے ۔ اس کے بعد ای ڈی نے ارپتا مکھرجی کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔ مرکزی جانچ ایجنسیوں، سی بی آئی اور ای ڈی نے پارتھ چٹرجی اور ارپتا مکھرجی دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے ۔ عدالت میں ای ڈی کے وکیل بھاسکر پرساد بنرجی نے دلیل دی کہ ارپتا مکھرجی کا بیان 19 اکتوبر کو درج کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں جرم کی آگے کی جانچ کیلئے کارروائی ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی مانک بھٹاچاریہ سے پوچھ گچھ میں نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں ۔
حالانکہ ارپتا مکھرجی کے وکیل نیلادری بھٹاچاریہ نے کہا کہ مکھرجی کیلئے کوئی ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی ہے، لیکن عدالت ریمانڈ دینے کیلئے کوئی میکینیکل راستہ نہیں تلاش کرسکتی ہے ۔ اس سے پہلے دن میں خصوصی سی بی آئی عدالت میں چٹرجی کے وکیل سلیم رحمان نے دلیل دی تھی کہ چارج شیٹ پہلے ہی داخل ہوچکی ہے اور جانچ پوری ہوگئی ہے، اس لئے اب کوئی وجہ نہیں ہے کہ انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر جانچ ایجنسی کو لگتا ہے کہ چٹرجی فرار ہوسکتے ہیں تو عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط لگا سکتی ہے ، لیکن اب انہیں ضمانت دی جانی چاہئے ۔ حالانکہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چٹرجی کو ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔