ایودھیا کوتاولی کے تحت گورکھپور-لکھنو قومی شاہراہ پر بوتھ نمبر چار کے پاس واقع رگھوکل ریسٹورنٹ کے قریب جمعہ کی رات قریب آٹھ بجے پی او پی لدا ٹرالہ مسافروں سے بھری نجی بس کو ٹکر مارتے ہوئے بس کے اوپر پلٹ گیا۔ حادثے میں درجنوں مسافر بس میں پھنس گئے۔ پولیس نے ریسکیو کر کے لوگو کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا۔ حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 17 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
معلومات کے مطابق بس میں قریب 45 مسافر سوار تھے۔ وہیں واقعہ کے بعد ہائی وے پر دونوں جانب لمبا جام لگ گیا۔ ایودھیا کے ڈی ایم نتیش کمار نے دیر رات بتایا کہ 12 لوگو کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔ حادثے میں کچھ جانیں گئیں ہیں، ریسکیو کا کام ختم ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
لکھنؤ سے امبیڈکر نگر جا رہی ایک پرائیویٹ بس (UP-42 BP 8558) جمعہ کی رات تقریباً آٹھ بجے رگھوکول ریسٹورنٹ کے قریب موڑ لے رہی تھی۔ اس دوران پیچھے سے آنے والی ایک بھاری پی او پی سے بھری ٹرالی نے سیدھی بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد بس الٹنے ہی والی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک کے ڈرائیور سردار جی نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا سہارا دیکھ کر بس کو الٹنے سے بچا لیا تاہم پی او پی سے بھری ٹرالی بس کے اوپر ہی الٹ گئی۔ اس سے موقع پر ہی چیخ و پکار مچ گئی۔
موقع پر آس پاس کے لوگ اور بوتھ نمبر چار پر تعینات پولیس پہنچ گئی لیکن بھاری ٹرک کے نیچے دبے بس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں ناکام رہی۔ اطلاع ملتے ہی آئی جی پروین کمار، ڈی ایم نتیش کمار، ایس ایس پی منیراج جی، ایس پی سٹی مدھوبن سنگھ، سی او ایودھیا ایس پی گوتم اور دیگر افسران ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کو دیکھ کر فوری طور پر پانچ کرینیں اور ایک درجن ایمبولینسیں موقع پر طلب کر لی گئیں اور ریسکیو آپریشن چلایا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔