انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایڈ ی) نے اقبال مرچی معاملے میں سابق وزیر اور راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر پرفل پٹیل کی جائیداد کو اٹیچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اٹیچ کی گئی جائیداد میں پٹیل اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ورلی میں سی جے ہاوس کی چار منزلیں بھی شامل ہیں۔ پٹیل کو ورلی کے سی جے ہاوس کی ان چار منزلوں کو خالی کرنا ہوگا۔
ایڈ ی نے کہا، جائیداد کو اٹیچ کرنے کی کارروائی گزشتہ سال کی گئی تھی۔ اب عدالتی اتھارٹی نے ان جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے، اقبال مرچی خاندان کے ارکان سے متعلق سی جے ہاوس میں دو منزلوں کو بھی ایڈ ی نے اٹیچ کیا تھا۔ پرفل پٹیل نے یو پی اے حکومت میں وزیر شہری ہوابازی ، بھاری صنعت کی وزارتیں سنبھالی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:
بینک فراڈ کیس میں ایپکان کرشر کی 13.87 کروڑ کی جائیداد اٹیچ
وہیں، ای ڈی نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بینک فراڈ کیس میں ایپکان کرشر اور اس کے شراکت داروں کے 13.87 کروڑ روپے کے اثاثوں کو عارضی طور پر اٹیچ کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق دو غیر منقولہ جائیدادیں اور پانچ گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جن پر الزام ہے کہ یہ جرم کی آمدنی سے حاصل کی گئی تھی۔ ای ڈی نے ایپکان کرشر اور اس کے شراکت داروں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سال 2020 میں سی بی آئی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی تھی۔ اس کیس کی جانچ جاری ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔