ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

یوم جمہوریہ کے موقع پر آسام میں چار بم دھماکے ، فی الحال کسی نے نہیں لی دھماکوں کی ذمہ داری ، چھان بین شروع

آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہنت نے بتایا کہ ہمیں ڈبروگڑھ میں دھماکوں کی خبر ملی ہے ۔ اس معاملہ میں جانچ کی شروعات کردی گئی ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔

  • Share this:
یوم جمہوریہ کے موقع پر آسام میں چار بم دھماکے ، فی الحال کسی نے نہیں لی دھماکوں کی ذمہ داری ، چھان بین شروع
۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر آسام کے بالائی حصے میں ایک کے بعد ایک چار بم دھماکوں کی خبر ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو دھماکے ڈبروگڑھ میں ، ایک سوناری اور اک دولیاجن میں پولیس تھانے کے پاس ہوئے ۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ملک یوم جمہوریہ کا جشن منارہا ہے ۔


ڈبروگڑھ ضلاع میں ایک دھماکہ گراہم بازار میں ہوا اور دوسرا اے ٹی روڈ پر ایک گرودوارہ کے پیچھے ہوا ۔ دونوں علاقے ڈبروگڑھ پولیس تھانے کے تحت آتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دیگر دھماکہ دولیاجن تیل شہر میں ہوا اور وہاں سے فی الحال معلومات آنی باقی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دھماکہ چرائیودیو ضلع کے سوناری پولیس تھانے کے تحت آنے والے تئیوک گھاٹ میں بھی ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ سینئر افسران دھماکہ کی جگہوں پر پہنچ چکے ہیں اور نقصان کی معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔


وہیں دوسری طرف آسام کے ڈی جی پی بھاسکر جیوتی مہنت نے بتایا کہ ہمیں ڈبروگڑھ میں دھماکوں کی خبر ملی ہے ۔ اس معاملہ میں جانچ کی شروعات کردی گئی ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔

First published: Jan 26, 2020 11:15 AM IST