جموں و کشمیر : کشتواڑ میں حزب المجاہدین کے چار دہشت گرد گرفتار ، سرچ آپریشن جاری

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسیز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔

Oct 03, 2019 03:35 PM IST | Updated on: Oct 03, 2019 03:35 PM IST
جموں و کشمیر : کشتواڑ میں حزب المجاہدین کے چار دہشت گرد گرفتار ، سرچ آپریشن جاری

علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسیز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ دہشت گرد کشتواڑ کے ہی رہنے والے ہیں ۔ ان میں فاروق احمد بھٹ عرف فیاض ، منظور احمد عرف قاری اور نور محمد ملک کو گرفتار کیا ہے ۔

ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ممکنہ دہشت گردوں کی قومی راجدھانی دہلی میں داخل ہونے کے خفیہ اطلاع ملی ہے ۔ حملہ کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد دہلی میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے ۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ شہر کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔

Loading...

Loading...