آلوک ورما کے گھر کے باہر گھوم رہے چاروں افراد آئی بی افسران تھے ، کررہے تھے اپنی ڈیوٹی

آئی بی نے کہا ہے کہ اس کے ملازم قومی دارالحکومت کے راجدھانی کے وی آئی پی علاقوں میں مستقل گشت پر تھے اور سی بی آئی کے چھٹی پر بھیجے گئے سربراہ آلوک ورما کی جاسوسی نہیں کررہے تھے۔

Oct 25, 2018 03:41 PM IST | Updated on: Oct 25, 2018 03:41 PM IST
آلوک ورما کے گھر کے باہر گھوم رہے چاروں افراد آئی بی افسران تھے ، کررہے تھے اپنی ڈیوٹی

ٹی وی فوٹیج۔

انٹلی جنس بیورو (آئی بی) نے کہا ہے کہ اس کے ملازم قومی دارالحکومت کے راجدھانی کے وی آئی پی علاقوں میں مستقل گشت پر تھے اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی ) کے چھٹی پر بھیجے گئے سربراہ آلوک ورما کی جاسوسی نہیں کررہے تھے۔ آئی بی کے چار ملازمین کو جمعہ کے روز صبح مسٹر ورما کے جن پتھ میں واقع رہائش گاہ کے باہر سے پکڑے جانے کےبعد کہاجارہا ہے کہ وہ چھٹی پر بھیجے گئے سی بی آئی کے ڈائرکٹر مسٹر ورما کی جاسوسی کررہے تھے۔

آئی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ سیکورٹی والے علاقوں میں اپنے ملازمین کو مستقل گشت کے لئے تعینات کرتی ہے ، کیونکہ ان علاقوں میں اہم شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں۔ یہ ملازمین مستقل گشت پر تھے اور ان پر غلط الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ مسٹر ورما کی جاسوسی کررہے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جن پتھ پر مسٹر ورما کی رہائش گاہ کے نزدیک کچھ لوگوں کے غیرمعمولی طور پر جمع ہونے سے پتہ لگانے کے لئے یہ ملازمین اس جگہ پر تھے ۔ ان کے پاس آئی بی کا کارڈ تھا اور اگر وہ جاسوسی کے لئے جاتے تو خفیہ طور سے جاتے لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔ ان کی موجودگی کو غلط طریقہ سے پیش کیا جارہا ہے۔ مسٹر ورما کی رہائش گاہ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ان ملازمین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

خصوصی ڈائرکٹر راکیش استھانا کے ساتھ تنازعہ کے بعد سرکار نے غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے مسٹر ورما اورمسٹر استھانا دونوں کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔

Loading...

Loading...