உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     2008 بم دھماکہ معاملہ: مزید 4 سرکاری گواہ منحرف، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت جیسے ملزمان کی رہائی کا راستہ ہو رہا صاف

     2008 بم دھماکہ معاملہ: مزید 4 سرکاری گواہ منحرف سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت جیسے ملزمان کی رہائی کا راستہ ہو رہا صاف

     2008 بم دھماکہ معاملہ: مزید 4 سرکاری گواہ منحرف سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت جیسے ملزمان کی رہائی کا راستہ ہو رہا صاف

    مالیگاﺅں 2008 بم دھماکہ معاملے میں سرکاری گواہوں کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ دو دنوں میں چار مزید گواہان اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرچکے ہیں، جس کا راست اثر مقدمہ پر پڑے گا۔ جمعیۃ علماء ہند نے گواہوں کے انحراف کے ضمن میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت متعلقہ متعددحکام کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے باوجودسرکاری گواہوں کے انحراف کا سلسلہ جاری ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: مالیگاﺅں 2008 بم دھماکہ معاملے میں سرکاری گواہوں کے اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو دنوں میں چار مزید گواہان اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرچکے ہیں، جس کا راست اثر مقدمہ پر پڑے گا۔ جمعیۃ علماء ہند نے گواہوں کے انحراف کے ضمن میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت متعلقہ متعددحکام کو خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے باوجودسرکاری گواہوں کے انحراف کا سلسلہ جاری ہے۔

    جمعیۃ علماء ہند نے کیا یہ بڑا اعلان

    جمعیۃ علماء ہند نے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، تو وہ بامبے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چار گواہوں میں سے دو گواہان کے بیانات قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریکارڈ کیا تھا جبکہ دو گواہان کے بیانات کا اندراج انسدا د دہشت گرد دستہ اے ٹی ایس نے کیا تھا، چاروں گواہوں کا تعلق مدھیہ پردیش کے پنچ مڑھی مقام سے ہے جہاں بھگوا ملزمین نے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے لیئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔

    مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اوران کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جمعیۃ علماء ہند لڑ رہی ہے اور جمعیۃ اس پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے۔
    مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اوران کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جمعیۃ علماء ہند لڑ رہی ہے اور جمعیۃ اس پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے۔


    مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر مقدمہ لڑ رہی ہے جمعیۃ علماء ہند

    واضح رہے کہ یہ مقدمہ مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اوران کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جمعیۃ علماء ہند لڑ رہی ہے اور جمعیۃ اس پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے۔ سرکاری گواہوں کے منحرف ہونے پر بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد مہیا کرانے والی تنظیم جمعیة علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا راعظمی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ ہی ہم نے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے قومی تفتیشی ایجنسی کے اعلی عہدے داران اور چیف جسٹس آف انڈیا سمیت دیگر کو خطوط روانہ کرکے خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ این آئی اے ملزمین کو فائدہ پہچانے کے لئے ہماری باتوں پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسے ہی گواہان اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرتے رہے تو بھگوا ملزمین بشمول سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت اور دیگر ملزمین بم دھماکوں کے سنگین الزامات سے بری ہوجائیں گے۔ ابتک اس معاملے میں بارہ گواہ اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرچکے ہیں جس سے بم دھماکہ متاثرین شدید فکر مند ہیں۔

    گلزار اعظمی نے کہا کہ مالیگاﺅں 2008 بم دھماکہ معاملے کی تفتیش کرنے والی ریاستی اے ٹی ایس کے آفیسران کو عدالت میں طلب کرنا چاہئے تاکہ وہ استغاثہ کی مدد کرسکیں۔

    گلزار اعظمی نے افسران کو عدالت میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا

    گلزار اعظمی نے کہا کہ مالیگاﺅں 2008 بم دھماکہ معاملے کی تفتیش کرنے والی ریاستی اے ٹی ایس کے آفیسران کو عدالت میں طلب کرنا چاہئے تاکہ وہ استغاثہ کی مدد کرسکیں۔ کیونکہ اس معاملے کی بنیادی تفتیش اے ٹی ایس نے ہی کی تھی اور پختہ ثبوت و شواہد کی بنیاد پر بھگوا ملزمین کو گرفتار کیا تھالیکن جس نہج پر این آئی اے مقدمہ کو چلا رہی ہے اس سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ انہیں ملزمین کو سزا دلانے میں دلچسپی نہیں ہے اور مالیگاﺅں مقدمہ کا بھی وہی حال کرنا چاہتے ہیں جو مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ، اجمیر درگاہ بم دھماکہ معاملہ اور سمجھوتا ایکسپریس بم دھماکہ معاملہ کا ہوا تھاجس میں گواہوں کے منحرف ہونے کی وجہ سے عدالت نے اسیمانند سمیت دیگر بھگوا ملزمین کو بری کردیا تھا۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ گواہوں کے یکے بعد دیگرے منحرف ہونے کے تعلق سے وہ سینئر وکلاءسے صلاح و مشورہ کریں گے اور ضرورت پڑی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع ہونے سے گریزکریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Tamil nadu Army Helicopter Crash: تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت ہلاک، پورا ملک سوگوار


    واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے ، ابتک 212 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔
    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: