ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Thane Hospital Fire:مہاراشٹراکےتھانےکےنجی اسپتال میں لگی آگ،منتقلی کےدوران4مریضوں کی موت

ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے مطابق شاملی، میرٹھ، مرآد آباد، پلی بھیٹ، کاس گنج، فیروز آباد، اورائیا، کان پور دیہات، جلون، ہیرمیر فتح پور، انناؤ، امیٹھی، بارابنکی، بلرام پور، سدھارتھنگر، دیوریا، چنداؤلی، مرزا پور اور بلیا میں میں ووٹنگ ہورہی ہے۔

  • Share this:
Thane Hospital Fire:مہاراشٹراکےتھانےکےنجی اسپتال میں لگی آگ،منتقلی کےدوران4مریضوں کی موت
پرائم کریٹک کیئر اسپتال میں صبح کے وقت اچانک آگ لگ گئی

مہاراشٹرا کے تھانے میں واقع ممبرا کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال (Fire broke out at Mumbra Thane Hospital) میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ جس کے بعد مریضوں کو منتقل کیاجارہاتھا اسی دوران چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ، یہ آگ صبح 3.40 بجےلگی تھی۔ آگ لگنے کے بعد ، تقریباً20 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ،لیکن اسی دوران تشویشناک حالت میں زیر علاج 4مریضوں نے دم توڑ دیا۔ صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن اس واقعے میں متعدد مریضوں کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں راحت اور بچاؤ کے کام ابھی جاری ہیں۔



اے این آئی کے مطابق ، تھانہ ضلع کے ممبرا کے علاقہ کوسا میں واقع پرائم کریٹک کیئر اسپتال میں صبح کے وقت اچانک آگ لگ گئی تھی۔ ممبرا - کالوا کےرکن اسمبلی و ریاستی وزیربرائے ہاوزنگ ڈاکٹر جتیندر احد( Jitendra Awhad)اسپتال پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔۔ ڈاکٹر جتیندر احد نے بتایا کہ فی الحال آگ کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ مریض کسی دوسری جگہ پر منتقلی کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔


وہیں دوسری جانب مہاراشٹر حکومت نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے فی کس 5-5 لاکھ روپئے کا معاوضہ کا اعلان کیاہے جبکہ زخمیوں کو 1 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیاجائیگا۔ پرائم کریٹک کیئر اسپتال میں لگی آگ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی گئی ہےجس میں محکمہ صحت،محکمہ پولیس اور محکمہ فائر کے عہدیداروں کو شامل کیاگیاہے۔ یادر ہے کہ اس پہلے ویرار کے اسپتا ل کے آئی سی یو میں بھی آگ لگی تھی جس کے بعد 14 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 28, 2021 08:25 AM IST