உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ پھر ٹوٹا غموں کا پہاڑ، 4 رشتہ داروں کی سڑک حادثے میں دردناک موت

    سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ پھر ٹوٹا غموں کا پہاڑ، 4 رشتہ داروں کی سڑک حادثے میں دردناک موت

    سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ پھر ٹوٹا غموں کا پہاڑ، 4 رشتہ داروں کی سڑک حادثے میں دردناک موت

    Lakhisarai Road Accident: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی فیملی پر ایک بار پھر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ منگل کی صبح بہار کے لکھی سرائے ضلع میں ہوئے ایک حادثے میں (Lakhisarai Road Accident) جموئی ضلع کے خیرا تھانہ علاقے کے بھنڈرا گاوں کی ایک فیملی کے 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      جموئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی فیملی پر ایک بار پھر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ منگل کی صبح بہار کے لکھی سرائے ضلع میں ہوئے ایک حادثے میں (Lakhisarai Road Accident) جموئی ضلع کے خیرا تھانہ علاقے کے بھنڈرا گاوں کی ایک فیملی کے 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کا شکار ہوئے 6 لوگوں میں سے چار لوگ سشانت سنگھ راجپوت کے رشتہ دار تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی اور ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر اوم پرکاش سنگھ کے چار رشتہ دار اس حادثہ میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

      سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی پر ٹوٹا غم کا پہاڑ

      اوم پرکاش سنگھ کی بہن کا آخری رسوم کرکے ان کی بہن کے شوہر اپنے دو بیٹے اور ایک بیٹی سمیت کل 10 لوگوں کے ساتھ سمو وکٹا میں سوار تھے، جو آخری رسوم میں شامل ہونے کے بعد پٹنہ سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ لکھی سرائے کے پاس ان کی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں 6 افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ 4 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو افراد کو جموئی جبکہ دو افراد کو پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔

      سبھی 6 مہلوکین آپس میں رشتہ دار

      یہ حادثہ لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ کے تحت شیخ پورہ روڈ میں پپرا کے پاس کا ہے، جہاں سمو وکٹا اور ٹرک میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں وکٹا پر سوار 6 لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ مہلوکین میں لالجیت سنگھ، نیمانی سنگھ، رام چندر سنگھ، بیبی سنگھ، انیتا سنگھ اور پریتم سنگھ بتایا گیا ہے۔ حادثے میں جن جن لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ لوگ خیرا تھانہ علاقے کے ہی رہنے والے ہیں اور آپس میں سبھی رشتہ دار ہیں جبکہ ایک ڈرائیور پریتم سنگھ سونپے کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سدھارتھ شکلا کی یاد آتے ہی دہاڑیں مار کر رونے لگیں شہناز گل، ویڈیو دیکھ کر مداح ہوئے جذباتی


      زخمیوں میں بال مکند سنگھ اور دل خوش سنگھ شامل ہیں جو کہ چوہان ڈیہہ کے رہنے والے ہیں۔ وہیں دو دیگر زخمی جن کو پٹنہ ریفر کیا گیا ہے، ان کا نام بالمیکی سنگھ اور ٹونو سنگھ بتایا گیا ہے، جو رشتے میں باپ بیٹے ہیں اور خیرا علاقے کے نوڈیہا کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد مہلوکین کے حال بے حال ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: