دہلی میں حادثہ : سلیم پور میں عمارت منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک،3زخمی

قومی دارالحکومت دہلی کے سلیم پور علاقے میں گزشتہ رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونےسے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

Sep 03, 2019 09:19 AM IST | Updated on: Sep 03, 2019 09:19 AM IST
دہلی میں حادثہ  : سلیم پور میں عمارت منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک،3زخمی

دہلی میں حادثہ : سلیم پور میں عمارت منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک،3زخمی۔(تصویر:اے این آئی)۔

قومی دارالحکومت دہلی کے سلیم پور علاقے میں گزشتہ رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونےسے ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ سروس نے عمارت مہندم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیم کو جائے وقوع پر بھیج دیا تھا۔یہ حادثہ رات 11:30 بجے ہوا۔

Loading...

قدرتی آفات دستے اور فائربریگیڈ دستے جائےوقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤکام افسروں کی دیکھ ریکھ میں کیا جارہا ہے۔حادثے میں زخمی تینوں لوگوں کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے میں مارے گئے لوگوں کی شناخت مونی(21)اور محمد یاسین(65)کے طورپر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔

Loading...