سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے باہر سے چار مشتبہ افراد حراست میں ، پوچھ گچھ جاری

ذرائع کے مطابق یہ کافی دیر سے سی بی آئی ڈائریکٹر کے گھر کے باہر کھڑے تھے اور گھر میں آنے جانے والوں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

Oct 25, 2018 12:54 PM IST | Updated on: Oct 25, 2018 12:54 PM IST
سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے باہر سے چار مشتبہ افراد حراست میں ، پوچھ گچھ جاری

آلوک ورما ۔ فائل فوٹو ۔

سی بی آئی کے ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے باہر سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آلوک ورما کے ہی پی ایس او مشتبہ افراد کو گھر کے اندر لے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس کو بھی بلایا گیا ہے۔ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کافی دیر سے سی بی آئی ڈائریکٹر کے گھر کے باہر کھڑے تھے اور گھر میں آنے جانے والوں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ حالانکہ ابھی تک ان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔

بتادیں کہ سی بی آئی نے اپنے ہی اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان پر ایک تاجر ستیش بابو سے رشوت لینے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ گوشت تاجر معین قریشی سے وابستہ ہے۔

Loading...