UN میں روس پر ہندوستان کے موقف کو ملی فرانس کی حمایت، کہا-دنیا میں معنی رکھتی ہے ہندوستان کی آواز
UN میں روس کو لے کر ہندوستان کے موقف کو ملی فرانس کی حمایت۔
ہندوستان میں فرانس کے سفیر ایمینوئل لینن نے کہا کہ کسی کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ہندوستان کو کیا کرنا چاہئے۔ جیسے جیسے بحران گہرا ہوتا جائے گا، ہندوستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ ہندوستان کی آواز دنیا کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی تجویز سے ایک بار پھر ہندوستان نے خود کو دور کیا تو دنیا کے کئی بڑے ممالک نے بھنویں چڑھائیں۔ یو این ایس سی کے بعد اب یو این جی اے میں ہندوستان کے اقدامات کو فرانس کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں فرانس کے سفیر ایمینوئل لینن نے کہا کہ کسی کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ہندوستان کو کیا کرنا چاہئے۔ جیسے جیسے بحران گہرا ہوتا جائے گا، ہندوستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ ہندوستان کی آواز دنیا کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
India's voice is very important.India aspires to an even larger responsibility in the international fora. My country is a strong supporter of India getting a permanent seat in UNSC.India is a voice that's heard in the world: French Ambassador Emmanuel Lenain#RussiaUkraineCrisispic.twitter.com/Tl4frHD1Mt
ایمینوئل لینن نے کہا، ہندوستان بین الاقوامی سطح پر بڑی ذمہ داری چاہتا ہے۔ ہمارا ملک ہندوستان کو یو این ایس سی میں مستقل نشست حاصل کرنے کا زبردست حامی ہے۔ ہندوستان کی آواز پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔ ہمیں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر بھروسہ ہے۔ ہندوستان نے علاقائی سالمیت کے احترام کے حوالے سے بیانات دیئے ہیں جن کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ لینن نے کہا، ہم یوکرین کی ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں۔ یورپ کے تمام ممالک نے یوکرین کو انسانی امداد کے علاوہ ساز و سامان اور ہتھیار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ہم یوکرین کو سیاسی مدد بھی دے رہے ہیں۔ ریکارڈ وقت میں ہم نے روسی بینکنگ اداروں پر بے مثال پابندیاں عائد کی ہیں۔
UNSC کے بعد UNGAمیں بھی ہندوستان نے غیر حاضر رہ کر خود کو اس تجویز سے دور رکھا۔ روس کے علاوہ بیلاروس، شام، شمالی کوریا (DPRK)، اریٹیریا نے روس کے حق میں ووٹ دیا۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں روس کے خلاف قرارداد سے بھی خود کو الگ کر لیا تھا۔ ہندوستان نے نہ تو اس کے حق میں ووٹ دیا اور نہ ہی اس کی مخالفت کی۔ اس وقت ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترمورتی نے سلامتی کونسل میں کہا تھا کہ ہندوستان یوکرین میں حالیہ پیش رفت سے سخت پریشان ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ تشدد جلد از جلد ختم ہو۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔