உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رائچورمیں چھوٹے ہوٹلوں کے مالکان کا مثالی کارنامہ - دیکھیں ویڈیو

    روزانہ 150 سے زائد روزے دار مفت سحری سے کرتے ہیں استفادہ

    روزانہ 150 سے زائد روزے دار مفت سحری سے کرتے ہیں استفادہ

    روزانہ 150 سے زائد روزے دار مفت سحری سے کرتے ہیں استفادہ

    • Share this:
      رمضان المبارک میں جہاں زیادہ تر لوگ زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لئے عبادت میں مشغول رہتے ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو دوسروں کی مدد کر کے رضائے الٰہی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کرناٹک کے رائچور کا شمار ریاست کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا جاتاہے۔ رائچور۔ حیدرآباد شاہراہ پر واقع شمس عالم ہوٹل اور شمس ہوٹل شہر کی قدیم ہوٹلوں میں سے ہیں ۔ یہ دونوں ہوٹل کوئی ڈیلکس یا ہائی فائی ہوٹل نہیں ہے۔لیکن دونوں ہوٹل کے مالکان د دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کررہے ہیں۔

      ایک ہوٹل کے مالک مبین قریشی گذشتہ کئی برسوں سے مفت سحری کے ذریعے روزے داروں کی خدمت کررہے ہیں۔ جبکہ شیخ عبداللہ اور انکے فرزند زبیر احمد سال 2012سے اس نیک کام میں لگے ہوئے ہیں ۔ یہاں پر ماہ رمضان میں روزانہ تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد لوگ بلامعاوضہ سحری کرتے ہیں۔ جن میں بیرونی علاقوں کے طلباء۔تاجر۔مسافر۔غیر مقامی افراد۔ علاج ومعالجہ کے لئے شہر آنے والے مریض اورمقامی مسحتق لوگ شامل ہیں۔ شمس عالم ہوٹل کے مالک زبیر احمد رمضان المبارک میں روزے داروں کی خدمت کوایک بڑی سعادت قرار دے رہے ہیں۔
      مفت سحری سے استفادہ کرنے والے افراد دونوں ہوٹلوں کے مالکان کے اس اقد ام کو دوسروں کیلئے ایک مثال قرار دے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹی ہوٹل ہونے کے باوجود آسمان چھوتی اس مہنگائی کے دور میں سینکڑوں لوگوں کیلئے سحری کا انتظام کرنا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اکثریہ دیکھا جاتا ہے کہ رمضان المبارک کے آتے ہی بعض تجارت پیشہ افراد زیادہ سے زیادہ کاروبار کرنے اورمنافع حاصل کرنے کی جدوجہد میں لگے رہتے ہیں۔ مگر شہر رائچور کے لوگ مبین قریشی،شیخ عبداللہ اور محمد زبیر احمد کی خدمات کی کافی ستائش کررہے ہیں۔
      First published: