ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مہاراشٹر : یکم مئی سے 18+ کا ویکسینیشن نہیں ، 15 دن اور بڑھ سکتی ہیں کورونا پابندیاں

مہاراشٹر وزیراعلی کے دفتر نے جانکاری دی ہے کہ بدھ کو ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ابھی ویکسینیشن کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑسکتا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر : یکم مئی سے 18+ کا ویکسینیشن نہیں ، 15 دن اور بڑھ سکتی ہیں کورونا پابندیاں
مہاراشٹر : یکم مئی سے کا ویکسینیشن نہیں ، 15 دن اور بڑھ سکتی ہیں کورونا پابندیاں

ممبئی : مہاراشٹر کی ادھو سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کا فری ویکسینیشن کرایا جائے گا ۔ مہاراشٹر وزیراعلی کے دفتر نے جانکاری دی ہے کہ بدھ کو ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالانکہ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ابھی ویکسینیشن کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑسکتا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ 18 سے 44 سال کی عمر والوں کا ویکسینیشن ایک مئی سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووین ایپ کا استعمال کریں ۔ آپ کا ویکسینیشن صرف رجسٹریشن کے ذریعہ ہی کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹ ویکسین سینٹر پر ویکسینیشن نہیں ہوگا ۔


اس سے پہلے خبر آئی ہے کہ ریاست میں مزید 15 دنوں کیلئے لاک ڈاون لگ سکتا ہے ۔ ریاست میں یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے لاک ڈاون جیسی پابندیاں لاگو کی جاسکتی ہیں ۔ بتادیں کہ منی لاک ڈاون لاگو ہونے کے بعد بھی ریاست میں کورونا کے معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ، ایسے میں سرکار اب مزید سخت رخ اختیار کرسکتی ہے ۔


ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے تباہی جاری ہے ۔ ہر دن تین لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ کورونا کی بڑھتی تعداد کے درمیان ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ پر زور دیا جارہا ہے ۔ اس درمیان کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کا پیک جلد آنے والا ہے ۔ ایکسپرٹس کے مطابق مئی کے پہلے ہی ہفتے میں کورونا کا پیک آئے گا اور کیسیز کم ہونے لگیں گے ۔

آئی آئی ٹی کانپور نے گزشتہ سات دنوں میں الگ الگ حصوں میں کورونا وائرس کو لے کر ایک میتھمیٹیکل اسٹڈی کی ہے ۔ اس اسٹڈی کی بنیاد پر یہ نیتجہ نکالا گیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس پیک پر ہوگا اور پھر اس کی رفتار کم ہونے لگے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 04:55 PM IST