ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک بھر میں لانچ ہوئی ریلائنس جیو کی وائی فائی کالنگ سروس ، مفت میں ہوسکے گی بات

صارفین جیو وائی فائی کالنگ کیلئے کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال کرسکتے ہیں۔

  • Share this:
ملک بھر میں لانچ ہوئی ریلائنس جیو کی وائی فائی کالنگ سروس ، مفت میں ہوسکے گی بات
ملک بھر میں لانچ ہوئی ریلائنس جیو کی وائی فائی کالنگ سہولت

اپنے صارفین کی مزید سہولت اور انہیں بہترین سے بہترین پروڈکٹس اور تجربات مہیا کرانے کیلئے جیو نے آج ملک  گیر سطح پر وائی فائی وائس اینڈ ویڈیو کالنگ سروس کا آغاز کیا ۔ جیو گزشتہ کئی مہینوں سے اس سروس کا تجربہ کررہا تھا ۔ تاکہ سروس کے آغاز پر جیو اپنے ہر صارف کو ایک شاندار اور بہترین تجربہ مہیا کراسکے ۔


سروس کے آغاز  پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہا کہ جیو میں ہم  اپنے صارفین کو  بہترین  سے بہترین تجربہ دینے اوران کے تمام مسائل کا حل  کرنے کیلئے مسلسل نئی نئی سروس لے کر آرہے ہیں۔  ایسے وقت میں جب جیو کا اوسطا صارف ہر مہینے وائس کالز پر 900 منٹ کا استعمال  کرتا ہے ، گراہکوں کے بڑھتے ہوئے بیس کے مدنظرجیو وائی وائی کالنگ ہر ایک جیو گراہک کے وائس کالنگ کے تجربہ کو بہترین اورشاندار  بنائے گی ، جو  ہندوستان کے  پہلے آل نیٹ ورک وولٹ ای کے ساتھ انڈسٹری کیلئے پہلے سے ہی ایک بینچ مارک ہے۔


 150 سے زیادہ ہینڈ سیٹ ماڈلوں پر سروس دستیاب ہوگی .
150 سے زیادہ ہینڈ سیٹ ماڈلوں پر سروس دستیاب ہوگی .


جیووائی فائی کالنگ کی اہم خصوصیات

صارفین جیو وائی فائی کالنگ کیلئے کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال کرسکتے ہیں۔

بہترین وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت کیلئے کال کو وولٹ ای اور وائی فائی کے درمیان سوئچ کیا جاسکے گا ۔

جیو وائی فائی کالنگ ہینڈ سیٹوں کے سب سے بڑے ایکو سسٹم پر کام کرے گا۔

جیو گراہک وائی فائی کالز کے دوران ویڈیو بھی  بنا سکیں گے۔

یہ سبھی سہولیات بلا کسی فاضل قیمت کی ادائیگی کے صارفین کو ملیں گی ۔

جیو وائی  فائی کالنگ کی سہولت 7 سے 16 جنوری 2020 کے درمیان ملک گیر سطح پردستیاب ہوگی۔

150 سے زیادہ ہینڈ سیٹ ماڈلوں پر سروس دستیاب ہوگی .
First published: Jan 08, 2020 08:41 PM IST