ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پہلوان گیتا پھوگاٹ نے ہاتھوں سے اٹھایا زندہ سانپ ، پھر ہوا کچھ ایسا ، رہ جائیں گے حیران

گزشتہ دنوں گیتا پھوگاٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا ، جس میں وہ سانپ کو زندہ پکڑتی نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
پہلوان گیتا پھوگاٹ نے ہاتھوں سے اٹھایا زندہ سانپ ، پھر ہوا کچھ ایسا ، رہ جائیں گے حیران
پہلوان گیتا پھوگاٹ نے ہاتھوں سے اٹھایا زندہ سانپ ، پھر ہوا کچھ ایسا ، رہ جائیں گے حیران

سال 2010 میں دہلی میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلوان گیتا پھوگاٹ اور ان کی بہن ببیتا پھوگاٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں ۔ چھوٹی بہن ببیتا تو سوشل میڈیا پر ہمیشہ کسی نہ کسی معاملہ پر اپنی بے باک رائے ظاہر کرتی رہتی ہیں ، وہیں بڑی بہن گیتا کو بھی جب بھی موقع ملتا ہے وہ بھی اپنے فینس کے ساتھ روبرو ہوتی رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں گیتا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں وہ زندہ سانپ پکڑتی نظر آرہی ہیں ۔ ان کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ حیران ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیسے کرلیا ۔


30 سکینڈ کے اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے ۔ گیتا کسی نہر کے کنارے کھڑی ہیں ۔ وہاں سوکھے پتوں کے درمیان ایک سانپ رینگتا ہوا آگے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اچانک ہی وہ اس کو ہاتھوں سے پکڑ لیتی ہیں اور پھر وہ اس کو لے کر دوڑتی ہیں ۔ سانپ کو زندہ پکڑنے کے بعد وہ کافی پرجوش نظر آرہی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by @geetaphogat






خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی گیتا ایشین گیمز میں دو مرتبہ برانز میڈیل جیت چکی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں بھی دو گولڈ میڈل جیت چکی ہیں ۔ بتادیں کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان نے پھوگاٹ کے کنبہ پر مبنی فلم دنگل بنائی تھی ، جو کافی کامیاب رہی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 05, 2020 03:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading