طلاق ثلاثہ بل آج پھرلوک سبھا میں ہوگا پیش ، ہنگامہ آرائی کےآثار

حکومت نے ستمبر2018 اور فروری 2019 میں دوبارتین طلاق بل آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوک سبھا میں یہ متنازعہ بل پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں زیرالتوا رہا ہے۔ 

Jun 21, 2019 12:05 AM IST | Updated on: Jun 21, 2019 12:05 AM IST
طلاق ثلاثہ بل آج پھرلوک سبھا میں ہوگا پیش ، ہنگامہ آرائی کےآثار

طلاق ثلاثہ بل لوک سبھا میں آج پیش کیا جائے گا۔

مسلم معاشرے میں ایک بار میں تین طلاق (طلاق بدعت) کی روایت پرروک لگانے سے متعلق  نیا بل حکومت جمعہ کو لوک سبھا میں پیش کرے گی۔ لوک سبھا سے متعلق کارروائی فہرست کے مطابق مسلم خواتین شادی حقوق تحفظ بل 2019 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ 16 ویں لوک سبھا کی مدت کارمکمل ہونے کے بعد گزشتہ بل غیرموثر ہوگیا تھا ۔ کیونکہ یہ راجیہ سبھا میں زیرالتوا تھا۔

Loading...

Loading...