اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گجرات الیکشن سے لے کر کامن سول کوڈ تک، گجرات ادھیویشن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی 10 خاص باتیں

    گجرات الیکشن سے لے کر کامن سول کوڈ تک، گجرات ادھیویشن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی 10 خاص باتیں

    گجرات الیکشن سے لے کر کامن سول کوڈ تک، گجرات ادھیویشن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی 10 خاص باتیں

    Amit Shah in Gujarat Adhiveshan: نیٹ ورک 18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ سپر ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ نے کہا کہ ہم سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے ۔ ہم گجرات کے عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad
    • Share this:
      احمد آباد: گجرات ادھیویشن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات میں بی جے پی کی واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بننے کا دعوی کیا ۔ نیٹ ورک 18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ سپر ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ نے کہا کہ ہم سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے ۔ ہم گجرات کے عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں ۔

      بی جے پی کے چانکیہ کہے جانے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح طور پر کہا کہ گجرات میں بی جے پی متحد ہے ، یہاں کوئی من مٹاو نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار میں بھوپیندر پٹیل ہی وزیر اعلی بنیں گے ۔

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ نے کہا: سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر گجرات میں بڑی اکثریت سے بنائیں گے سرکار


      یہ بھی پڑھئے: G20 Summit: بالی پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شاندار روایتی استقبال، دیکھئے ویڈیو


      پڑھئے سپر ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ کی اہم باتیں
      کامن سول کوڈ کے معاملہ پر امت شاہ نے کہا کہ یہ بی جے پی کا کافی پرانا وعدہ ہے۔ بی جے پی جو وعدہ کرتی ہے، اس کو پورا کرتی ہے ۔ رام مندر، دفعہ 370 اور تین طلاق پر بھی جو کہا تھا وہ کیا ۔
      جموں و کشمیر کو لے کر سوال پر امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کبھی لڑائی نہیں لڑی گئی ۔ ہم نے دہشت گردی کے مہروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
      وہیں پاکستان سرحد کی جانب سے کی جارہی ڈرگس اسمگلنگ کو لے کر امت شاہ نے واضح کیا کہ ڈرگس کے خلاف ہماری زیرو ٹالیرینس کی پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خطرے کو ہم سرحد کے اندر نہیں آنے دیں گے ۔
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں بڑی جیت ملے گی ۔ ہم سبھی انتخابی ریکارڈ توڑ کر بڑی اکثریت سے سرکار بنائیں گے ۔ ہم گجرات کے عوام کی امیدوں پر ہمیشہ کھرے اترے ہیں ۔
      گجرات الیکشن میں بی جے پی کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ اس سوال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا ووٹ شیئر یقینی طور پر بڑھے گا ۔ سیٹ بھی بڑھیں گی ۔ واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بنائیں گے ۔ اب تک کی بیسٹ پرفارمینس ہوگی۔
      امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وسائل پر غریب، دلت، آدیواسی اور پچھڑے کا پہلا حق ہونا چاہئے ۔ ملک کے وسائل پر مذہبی عقیدہ کی بنیاد پر کسی کا حق نہیں ہونا چاہئے ۔ کسی بھی مذہب کے غریب کا حق ہونا چاہئے ۔
      وہیں احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم کا نام بدل کر سردار پٹیل کے نام پر کرنے کے کانگریس کے انتخابی وعدے پر امت شاہ نے کہا کہ کانگریس جھوٹ کی تشہیر کررہی ہے ۔ وہاں پر اسپورٹس کمپلیکس بنا ہے، جس کا نام سردار پٹیل اسپورٹس اسٹیڈیم رکھا گیا ہے ۔ وہاں 18 اسٹیڈیم بننے والے ہیں، اس میں سے ایک اسٹیڈیم وزیر اعظم مودی کے نام پر ہے ۔
      امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کو سردار پٹیل کا نام لینے کا حق نہیں ہے ۔ 50 سال تک کانگریس کے اسٹیج کے پیچھے ہم نے پٹیل کی تصویر نہیں دیکھی ۔ سردار پٹیل کا سب سے اونچا مجسمہ نریندر مودی نے بنوایا ۔
      امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں گھوٹالوں کا شمار کرنا ناممکن تھا ۔ ہمارے اقتدار میں گھوٹالے ملنا مشکل ہے ۔
      امت شاہ نے کہا کہ ہماچل پردیش میں یقینی طور پر بی جے پی کی سرکار بنے گی اور جے رام ٹھاکر ہی وزیر اعلی بنیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہم اچھا نتیجہ لے کر آئیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: