کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ ہر سیاسی جماعت جیت کے دعوے کے ساتھ میدان میں ہے۔ وہیں ریاست کی نندی گرام سیٹ پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ نندی گرام سے ممتا بنرجی نے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اب لیفٹ اورکانگریس اتحاد نے نندی گرام سیٹ عباس صدیقی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نندی گرام نے 2009 میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی تاریخی جیت کی راہ ہموار کی تھی۔ نندی گرام تحریک کسانوں کی تحریک تھی، انڈسٹری کے لئے کسانوں سے زمین لئے جانے کی سابقہ لیفٹ حکومت کے فیصلے کے خلاف نندی گرام کے کسانوں نے تحریک شروع کی اور اس تحریک میں کسانوں کو جانیں بھی گنوانی پڑیں۔ اِس تحریک نے جہاں لیفٹ کو نقصان پہنچایا، وہیں ترنمول کانگریس کے لئے جیت کی راہ ہموار کی۔

نندی گرام سے ترنمول کے ہیوی ویٹ لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جہاں بی جے پی نے بنگال میں کامیابی کا دعوی کیا ہے وہیں ممتا بنرجی نے بی جے پی کو سخت چیلنج دیتے ہوئے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے اور اب لیفٹ کانگریس اتحاد کی جانب سے نندی گرام سیٹ عباس صدیقی کے لئے چھوڑنے کے فیصلے نے نندی گرام سیٹ کے مقابلے کو دلچسب کردیا ہے۔ نندی گرام لیفٹ کا گڑھ رہا ہے، لیکن مسلم آبادی والے اس اسمبلی سیٹ کو لیفٹ نے پیر زادہ عباس صدیقی کی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کے لئے چھوڑتے ہوئے مسلم ووٹ بینک پر قبضہ جمانے کی امید جتائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔