ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے جلد پوری ہونے کی امید نہیں، یوروپی یونین کےس اتھ بات چیت میں بھی پیشرفت نہیں
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
برطانیہ کی وزیرداخلہ کی جانب سے ہندوستان سے آنے والے غیر قانونی مزدوروں کے مدعے پر تنقید سے بھی حالات بگڑے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر تجارت کیمی بیڈینوک نے کہا کہ اب دیوالی تک ایف ٹی ایم بات چیت کو مکمل کرنے کی طرف کام نہیں کیا جا رہا ہے۔
اب یہ قریب قریب طئے ہے کہ دیوالی تک ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) نہیں ہوپائے گا۔ برطانوی حکومت فی الحال اقتصادی مورچے پر کئی گمبھیر چیلنجز سے نمٹ رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کے ساتھ ایف ٹی اے کو لے کر جس طرح کی بات چیت ہونی چاہیے، وہ نہیں ہوپارہی ہے۔ اس رمیان وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمس کلیوری سے بات کی۔ مانا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان ایف ٹی اے بات چیت کو ناکام ہونے سے بچانے کو لے کر بات ہوئی ہے۔
جمعہ کو اس بارے میں پوچھنے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لئے بہت کچھ نہیں ہے۔ اس طرح کے مدعے کو دونوں ممالک کے وزرائے تجارت پر چھوڑ دینا چاہیے۔ ایف ٹی اے کو لے کر ہندوستان اور برطانیہ کی حکومتیں پرجوش ہیں اور دونوں ملکوں کے مفاد کے تحفظ کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ بات چیت روکی گئی ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس سال دیوالی تک دونوں ملکوں کے درمیان ایف ٹی اے ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کو لے کر سنجیدہ بات چیت جاری تھی۔ لیکن برطانیہ میں لز ٹرس کی قیادت میں نئی حکومت کے آنے کے بعد برطانیہ کی طرف سے ہی اس سمجھوتے پر کئی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین سے مقابلے میں ہندوستان کوبتایااہم شراکت دار،قومی سلامتی کے ضمن میں کیا ذکر
برطانیہ کی وزیرداخلہ کی جانب سے ہندوستان سے آنے والے غیر قانونی مزدوروں کے مدعے پر تنقید سے بھی حالات بگڑے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کے وزیر تجارت کیمی بیڈینوک نے کہا کہ اب دیوالی تک ایف ٹی ایم بات چیت کو مکمل کرنے کی طرف کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم بات چیت اچھی سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک جلد ہی ایف ٹی اے مذاکرات کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف، یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ جاری ایف ٹی اے مذاکرات میں کوئی بہت حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوئی۔ دونوں ممالک کی وزارت تجارت کے حکام کے درمیان گزشتہ ہفتے بات چیت بھی ہوئی ہے لیکن ہندوستانی فریق اس بارے میں زیادہ پر امید نہیں تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔