ایف ٹی آئی آئی اور حکومت کے درمیان بات چیت بے نتیجہ، گجنیدر بنے رہیں گے چیئرمین

پونے : اداکار گجنیدر چوہان کو پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا چیئرمین بنائے جانے کے معاملے پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے ہڑتالی طلبہ اور حکومت کے درمیان آج ممبئی میں ہوئی بات چیت بے نتیجہ رہی۔

Sep 29, 2015 09:44 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 09:44 PM IST
ایف ٹی آئی آئی اور حکومت کے درمیان بات چیت بے نتیجہ، گجنیدر بنے رہیں گے چیئرمین

پونے :  اداکار گجنیدر چوہان کو پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا چیئرمین بنائے جانے کے معاملے پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے ہڑتالی طلبہ اور حکومت کے درمیان آج ممبئی میں ہوئی بات چیت بے نتیجہ رہی۔

میٹنگ میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے افسران اور ہڑتالی طلبہ کے نمائندوں نے حصہ لیا۔طلبہ کی تنظیم کا کنہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان اگلے دور کی بات چیت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ حکومت نے کہا کہ وہ طلبہ کے مطالبہ پر غور کرے گی۔

اس دوران طلبہ تنظیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں حکومت مسٹر چوہان کی تقرری کے فیصلے پر مصر رہی ۔ ساتھ ہی معاون چیئرمین کا عہدہ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

حکومت کی طرف سے بات چیت کی تازہ پیش کش کے بعد طلبہ نے گذشتہ اتوار کو اٹھارہ دنوں سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی تھی ۔ بات چیت سے پہلے طلبہ نے ملکی او ربین الاقوامی سطح کے ماہرین کے ذریعہ دستخط شدہ ایک خط کل حکومت کو سونپا تھا۔ ان لوگوں نے طلبہ کے مطالبہ کی حمایت کی تھی ۔ ان میں امریکی دانشور نوم چامسکی ، ماہر تعلیم پارتھا چٹرجی، فلم اداکارہ ودیا بالن اور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔

Loading...

ایف ٹی آئی آئی کے طلبہ مسٹر چوہان کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے پچھلے تین ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔ یہ طلبہ ساتھ ہی ایف ٹی آئی آئی سوسائٹی کو توڑنے اور چےئرمین اور اراکین کی تقرری کے لئے سرچ کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایف ٹی آئی آئی کو آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کی طرح قومی اہمیت کے ادارہ کا درجہ دیا جائے اور کسی بیوروکریٹ کو اس کا ڈائریکٹر نہ بنایا جائے ۔

Loading...