உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں چھٹے روز بھی اضافہ جاری، جانیں آج کی قیمت

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    پٹرول اور ڈیژل کے داموں میں مسلسل چھٹے روز بھی اضافہ ہوا ہے

    • Share this:
      بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے منگل کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیژل کے داموں میں مسلسل چھٹے روز بھی اضافہ ہوا۔ راجدھانی دہلی میں منگل کے روز پٹرول کی قیمتوں میں  28  پیسے اور ڈیژل کی قیمتوں میں 29  پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ چھ دنوں سے یہاں دونوں ایندھنوں کے دام مسلسل بڑھ رہےہیں ۔

      دہلی میں منگل کو پٹرول کے دام70.41  روپے فی لیٹر اور ڈیژل کا دام 64.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ جب کہ  دہلی میں پیر کو پٹرول کی قیمت 70.13 روپے فی لیٹر اور ڈیژل کا دام 64.18 روپے فی لیٹر تھا۔
      وہیں ممبئی میں منگل کے روز پٹرول76.05  روپے اور ڈیزل  67.49 روپے فی لیٹر ہے۔ بتا دیں کہ پیر کے روز ممبئی میں پٹرول 75.77 روپے اور ڈیزل 67.18 روپے فی لیٹر تھا۔

      آج کی نئی قیمتیں
      دہلی
      پٹرول:  70.41 روپے فی لیٹر
      ڈیزل: 64.47 روپے فی لیٹر
      ممبئی
      پٹرول: 76.05 روپئے فی لیٹر
      ڈیزل: 67.49روپئے فی لیٹر
      چنئی
      پٹرول:  73.08 روپے فی لیٹر
      ڈیزل: 68.09 روپے فی لیٹر
      کلکتہ
      پٹرول: 72.52  روپئے فی لیٹر
      ڈیزل: 66.24 روپئے فی لیٹر

       

       
      First published: