உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین دنوں سے لگاتارپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ۔ آج کی قیمت جانیں یہاں

    ۔سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہوئے حملے کے بعد عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر پٹرولیم مصنوعات پرپڑرہا ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا۔پٹرول 29 پیسے جبکہ ڈیزل 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اسطرح دہلی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 72 روپئے71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 66 روپئے 1 پیسہ ہوگئی ہے۔گذشتہ تین دنوں کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں 68 جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 58 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہوئے حملے کے بعد عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر پٹرولیم مصنوعات پرپڑرہا ہے۔

      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی 18)۔
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی 18)۔

      انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 75.43 ، 78.39 روپئے اور 75.56 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔ تینوں میٹروشہریوں میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 68.42 روپئے ، 69.24 روپئے اور 69.77 روپئےفی لیٹر ہوگئی ہیں۔
      روزانہ صبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیں
      پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
      First published: