پلوامہ: حزب المجاہدین کے پوسٹر بواۓ و اعلیٰ ترین کمانڈر ریاض نائیکو کو بالآخر سیکورٹی فورسز نےجنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں بیگ پورہ اونتی پور میں اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اورجموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نےبیگ فورسزنےحزب المجاہدین کےکمانڈرکی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فوج اور پولیس نےبیگ پورہ علاقے کا محاصرہ کیا، جس دوران ایک رہائشی گھرمیں سب موجود ملیٹینٹوں نےفورسز پر فائرنگ کی اور فورسز کی جوابی کارروائی میں جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کا سب سے بڑا چہرہ ریاض نائیکو اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوا۔ یہ آپریشن 18 گھنٹے طویل تھا اور اسے قبل اسی طرح کے ایک اور آپریشن میں فورسز نےکھریو پانمپور علاقے میں دو اعلیٰ ملیٹینٹوں کو مار گرایا جبکہ ترال علاقے سے ایک ملیٹینٹ کو اسلحہ و گولی بارود سمیت زندہ دبوچا گیا۔
اس طرح سے جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں یہ تین بیک ٹو بیک آپریشنز چلائے گئے۔ ریاض نائیکو گزشتہ 8 برس سے سرگرم تھا اور پولیس نے اس کے سر پر 12 لاکھ روپئےکا انعام رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب تک ریاض نایئکو کی محاصرے توڑ کربچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے، لیکن آج کے منصوبہ بند آپریشن میں اس کو اپنے ہی آبائی گاؤں میں مار گرایا گیا۔ انکاؤنٹر کے بعد کچھ مشتعل افراد نےفورسز پر پتھراؤ کیا اورحالات کو قابو میں کرنے کےلئے فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ جس کے بعد پورے جنوبی کشمیر کےحساس مقامات پرفورسزکی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ پورے کشمیر میں بی ایس این ایل کے بغیر موبائل خدمات کو بندکردیا گیا اور موبائل انٹرنیٹ کو پوری طرح سے معطل کیا گیا۔

فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اورجموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نےبیگ فورسزنےحزب المجاہدین کےکمانڈرکی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قراردیا ہے۔
ریاض نائیکو 2016 میں مارے گئےحزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کےبعد دوسرا ایسا کمانڈر ہے جس کو حزب المجاہدین کے پوسٹر بوائے کے بطور دیکھا جاتا تھا اور گزشتہ 8 برسوں سے سرگرم رہنےکی وجہ سے جنوبی کشمیر میں ملیٹینسی میں نئی روح پھونکنے میں ریاض نائیکو کا کلیدی رول رہا ہے۔ ریاض نایکو کا شمار +++A کیٹیگری ملیٹینٹ کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق ریاض نائیکو کئی تخریب کارکارروائیوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق نائیکو کئی پولیس اہلکاروں، پنچوں سرپنچوں اور عام شہریوں کے قتل، سیکورٹی فورسز پرحملوں اور پولیس اہلکاروں و عام شہریوں کے اغوا کےکئی معاملات میں مطلوب تھا۔ جبکہ نائیکو فیس بک اورسوشل میڈیا سائٹوں پر بھی کافی سرگرم تھا، جس کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں سینکڑوں نوجوان ملیٹینسی کے صفحوں میں شامل ہوگئے۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کا سب سے بڑا چہرہ ریاض نائیکو اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوا۔
ریاض نائیکو کو کوکرناگ اننت ناگ میں برہان وانی کی ہلاکت اور انصارغزوۃ الہند کے کمانڈر ذاکر موسیٰ کی حزب المجاہدین سےکنارہ کشی اختیار کرنےکے بعد حزب المجاہدین کا پوسٹر بوائےکی حیثیت حاصل ہوئی تھی، جس کے بعد نہ صرف جنوبی کشمیر بلکہ دیگر علاقوں میں بھی ریاض نائیکو نے ملیٹینسی کو ریوایئو کیا۔ سیکورٹی ایجنسیوں کا ماننا ہےکہ اس کی ہلاکت نہ صرف جنوبی کشمیر میں سرگرم حزب المجاہدین کے کارکن بلکہ دیگر حصوں میں بھی سرگرم ملیٹینٹوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔
پیر مدثر احمد/ سید منظور کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔