உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس نے سنبھالی Future اسٹورس کی کمان تو ہزاروں ملازمین نے لی راحت کی سانس، جانئے پورا معاملہ

    ریلائنس نے سنبھالی Future اسٹورس کی کمان تو ہزاروں ملازمین نے لی راحت کی سانس، جانئے پورا معاملہ

    ریلائنس نے سنبھالی Future اسٹورس کی کمان تو ہزاروں ملازمین نے لی راحت کی سانس، جانئے پورا معاملہ

    ریلائنس گروپ (Reliance Group) نے Future گروپ کے ریٹیل اسٹورس کی کمان سنبھالی تو ہزاروں ملازمین اور وینڈرس کی جان میں جان آگئی

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس گروپ (Reliance Group) نے Future گروپ کے ریٹیل اسٹورس کی کمان سنبھالی تو ہزاروں ملازمین اور وینڈرس کی جان میں جان آگئی ۔ ریلائنس اب ان اسٹورس کی ری برانڈنگ کررہی ہے ، جس سے وینڈرس اور ملازمین کو اپنے بہتر مستقبل کی امید نظر آنی شروع ہوگئی ہے ۔

      ریلائنس نے ان اسٹورس کے آپریشن چارج کو ٹیک اوور کرنا شروع کردیا ہے ۔ کمپنی نے اس کی شروعات کرتے ہی اسٹورس میں پہلے سے کام کرنے والے 30 ہزار ملازمین کو دوبارہ نوکری کا آفر دیا تھا ۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ اب ان میں اپنے مستقبل کو لے کر بنا ہوا ڈر ختم ہورہا ہے ۔ پچھلے کئی مہینے بھاری غیریقینیت میں گزرے ، لیکن اب وقت پر تنخواہ بھی ملے گی اور نوکری جانے کا خطرہ بھی نہیں ہوگا ۔

      فیوچر گروپ کے کئی اسٹورس لیز پر چل رہے ہیں اور لگاتار گھاٹے کی وجہ سے ان کے پاس نہ تو ورکنگ کیپیٹل بچا تھا اور نہ ہی اسٹور کا کرایہ ادا کرنے کیلئے پیسے تھے ۔ ریلائنس کے ٹیک اوور کرنے کے بعد اس طرح کی مشکل ختم ہوگئی ہے ۔ فیوچر گروپ کے وینڈرس ، سپلائرس اور لینڈ لارڈ کو بھی اب وقت پر ادائیگی کی امید ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : فیوچر ریٹیل کے 30 ہزار ملازمین کو نوکری دے گی ریلائنس



      Ambesten Marketing Solutions کی مینجنگ پارٹنر شمی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ریلائنس کے آنے سے سبھی کو فائدہ ہوگا ۔ ریلائنس کارپوریٹ دنیا کا بڑا گروپ ہے اور اس سے سپلائرس کے ساتھ وینڈر میں بھی اعتماد پیدا ہوگا ۔ اسٹورس کو زیادہ آرڈر ملیں گے تو نئے کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ ملازمین کو بھی کبھی نصف تنخواہ ملتی تھی تو کبھی پینڈنگ ہوجاتی ہے ، اس سے بھی نجات مل جائے گی ۔

      شمی ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اسٹور سے وابستہ کئی ادائیگی سات سال سے پینڈنگ چل رہی ہے ۔ اسٹورس کے لینڈ لارڈ کو بھی لیز کی ادائیگی ایک سال سے نہیں کی گئی تھی ۔ ریلائنس کے ساتھ بات چیت کے بعد ان کے پرانے بقایہ جات کو ادا کیا گیا ہے اور اب لینڈ لارڈ کو بھی وقت پر کرایہ ملنے کا بھروسہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ریلائنس ریٹیل کی ایک اور ڈیل، لگزی فیشن برانڈ ابراہم اینڈ ٹھاکور میں کی بڑی سرمایہ کاری


      حیدرآباد میں واقع ہیریٹیج اسٹور کے مالک این پی وی ایس راجو نے کہا کہ سات سال پہلے فیوچر گروپ نے ہمارا اسٹور لیا تھا ۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ وقت پر کرایہ نہیں دے رہے تھے ، بجلی کا بل جمع نہیں کرنے پر کنیکشن بھی کٹ ہوگیا تھا ۔ اب ریلائنس کے آنے سے ہماری ان پریشانیوں پر لگام لگی ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: