وِنگ کمانڈر دیپیکا مشرا جمعرات کو ہندوستانی فضائی افواج میں پہلی ایسی خاتون عہدیدار بن گئی ہیں، جنہیں بہادری کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق، راجستھان رہائشی ہیلی کاپٹر پائلٹ مشرا کو مدھیہ پردیش میں سیلاب کے دوران راحت رسانی مہم کے دوران دکھائے گئے غیر معمولی بہادری کے لیے فضائیہ میڈل (بہادری) سے سرفراز کیا گیا ہے۔
عہدیداروں اور فضائیہ جنگجووں کو جنگی خدمات میڈل اور دیگر ایوارڈس فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے ایئر فورس آڈیٹوریم، سبروتو پارک میں منعقدہ تقریب میں کئی افسروں اور فضائی جنگجوؤں کو یودھ سیوا میڈلز اور دیگر اعزازات پیش کئے۔ ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ کے دو افسران کو یودھ سیوا میڈل، 13 افسران اور فضائیہ کے جنگجوؤں کو وایو سینا میڈل (گیلنٹری)، 13 افسران کو وایو سینا میڈل اور 30 کو وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کل 58 لوگوں نے ایوارڈ حاصل کیے جن میں 57 ہندوستانی فضائیہ کے اور ایک آرمی کا اہلکار شامل ہے۔ ونگ کمانڈر مشرا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستانی فضائیہ کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں بہادری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی خواتین کو ماضی میں خدمات کے جذبے پر ایوارڈز ملے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ فضائیہ کی کسی خاتون افسر کو بہادری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ونگ کمانڈر دیپیکا مشرا نے سیلاب کے دوران چلائی بہادری کی مہم
فضایہ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، مشرا کو اگست 2021 میں شمالی مدھیہ پردیش میں اچانک آئے سیلاب کے جواب میں انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشن چلانے کے یلے تفصیلی جانکاری دی گئی تھی۔ راحت رسانی مہم آٹھ دنوں تک جاری رہی اور انہوں نے کواتین اور بچوں سمیت 47 لوگوں کی جان بچائی۔ عہدیداروں نے کہا کہ بہادری اور دلیری کی ان کی کوششوں نے نہ صرف قدرتی آفت میں قیمتی زندگیاں بچائیں، بلکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عام آبادی کے درمیان سلامتی کا جذبہ بھی پیدا کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔