ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم جمہوریہ کے موقع پرگلوان وادی کے ہیروز کو مل سکتاہے اعزاز، مرکزی حکومت دے سکتی ہے ایورڈس

مرکزی حکومت ،کرنل بی سنتوش بابو اور کچھ دوسرے ہندوستانی فوجی ، جو گذشتہ سال جون میں مشرقی لداخ میں وادیِ گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے

  • Share this:
یوم جمہوریہ کے موقع پرگلوان وادی  کے ہیروز کو مل سکتاہے اعزاز، مرکزی حکومت دے سکتی ہے ایورڈس
کرنل بی سنتوش بابو۔ فائل فوٹو، نیوز18

مرکزی حکومت ،کرنل بی سنتوش بابو اور کچھ دوسرے ہندوستانی فوجی ، جو گذشتہ سال جون میں مشرقی لداخ میں وادیِ گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔انہیں بہادری ایوارڈس سے سرفراز کرسکتی ہے۔ ذرائع نے پیر کو یہ جانکاری دی ہے۔ 16 بہار رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بابو بھی ان 20 ہندوستانی فوجی اہلکاروں میں شامل تھے جو 15 جون کو وادیِ گلوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے تھے۔۔ اس واقعے کو گزشتہ چند دہائیوں میں دونوںملکوں کے مابین ایک انتہائی سنگین فوجی تنازعہ میں شمار کیا گیا تھا۔ چین نے آج تک اس تنازعہ میں اپنی ہلاکتوں کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن اس نے فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے۔ ایک امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق 35 چینی فوجی بھی مارے گئے۔


مشرقی لداخ میں سرحد پر کشیدگی


وادیِ گلوان میں تنازعہ کے بعد مشرقی لداخ میں ہند۔چین سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیاتھا۔جس کے بعد دونوں ملکوں نے بڑی تعداد میں فوج کو تعینات کیا اور تصادم کے مقامات پر بھاری ہتھیار بھی پہنچائے گئے تھے۔ایک ذرائع نے بتایا ، "کرنل سنتوش بابو سمیت فوج کے کچھ اہلکار ، جنہوں نےوادیِ گلوان میں کشیدہ حالات کے دوران غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ۔ یوم جمہوریہ پر انہیں اس کا اعزاز مل سکتاہے۔مرکزی حکومت نے ان شہیدوں کو ایوارڈس دینے کا منصوبہ بنایاہے۔


اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان اور چین آٹھ ماہ سے مشرقی لداخ میں ایک سرحدی تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں اور ان کا تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے ہے۔ اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے دونوں فریقوں نے سفارتی اور فوجی بات چیت کے متعدد دور کیے ، لیکن ابھی تک اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہو سکی ہے
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 11, 2021 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading