ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Gandhi Jayanti 2020 : صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

Gandhi Jayanti 2020 : آج پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 151 ویں جینتی منا رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی سمیت سرکردہ سیاسی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

  • Share this:
Gandhi Jayanti 2020 : صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت
Gandhi Jayanti 2020 : صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہا گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

آج پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 151 ویں جینتی منا رہا ہے ۔ موہن داس کرم چند گاندھی ہندوستان کی تحریک آزادی کے قائد تھے ۔ ستیہ گرہ اور عدم تشدد کے اصولوں پر چل کر بابائے قوم نے ہندوستان کو آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ان کے ان اصولوں نے پوری دنیا میں لوگوں کو شہری حقوق اور تحریک آزادی کیلئے ترغیب دی تھی ۔ مہاتما گاندھی کی 151 ویں جینتی پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی سمیت سرکردہ سیاسی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔


بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے لکھا : گاندھی جینتی کے دن ممنون ملک کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرکے پوری دنیا کی فلاح و بہبود کا سرچشمہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا آئیے ہم سب ایک بار پھر گاندھی جینتی کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ حق اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی ، ایک صاف ستھرا ، خوشحال ، مضبوط اور ایک جامع ہندوستان بنا کر ہم گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر دیں گے۔



وزیر اعظم مودی آج صبح گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس سے قبل انہوں نے بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا : گاندھی جینتی پر ہم پیارے باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی زندگی اور عظیم خیالات سے بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ باپو کے نظریات خوشحال اور مہربان ہندوستان بنانے میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے ۔





وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس خاص موقع پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے لکھا : گاندھی جی کی غیر معمولی شخصیت اور روحانی زندگی نے دنیا کو امن ، عدم تشدد اور ہم آہنگی کی راہ دکھائی ۔ مقامی مصنوعات کے استعمال کو بڑھانے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے آج پورا ملک مودی جی کے خود کفیل ہندوستان کے عزم کے ساتھ مقامی مصنوعات کو اپنا رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 02, 2020 08:42 AM IST