உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Gandhi Jayanti 2021: گاندھی جینتی پر تمام مذاہب کی طرف دعائیہ تقریب آج، وزیر اعظم مودی پہنچے راج گھاٹ

    Gandhi Jayanti 2021: گاندھی جینتی پر تمام مذاہب کی طرف دعائیہ تقریب آج، وزیر اعظم مودی پہنچے راج گھاٹ

    Gandhi Jayanti 2021: گاندھی جینتی پر تمام مذاہب کی طرف دعائیہ تقریب آج، وزیر اعظم مودی پہنچے راج گھاٹ

    صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President Ram Nath Kovind) نےگاندھی جیتنی (2021 Gandhi Jayanti) کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی اور ان سے ہندوستان کو مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کے خوابوں کا ملک بنانے کا عہدکرنے کوکہا۔ انہوں نےکہا، گاندھی جینتی سبھی ہندوستانیوں کے لئے خاص دن ہے۔ یہ موقع ہم سبھی کے لئے گاندھی جی کے جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ یہ موقع ہمیں ہمارے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان آج بابائے قوم مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کی 152 ویں جینتی منا رہا ہے۔ مہاتما گاندھی کی جینتی کے خاص موقع پر آج راج گھاٹ (Rajghat) پر گاندھی سمادھی پر تمام مذاہب کی طرف سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

      صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گاندھی جیتنی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی اور ان سے ہندوستان کو مہاتما گاندھی کے خوابوں کا ملک بنانے کا عہد کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا، گاندھی جینتی سبھی ہندوستانیوں کے لئے خاص دن ہے۔ یہ موقع ہم سبھی کے لئے گاندھی جی کے جدوجہد اور قربانی کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ یہ موقع ہمیں ہمارے ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔



      وزیر اعظم نریندر مودی نے اس خاص موقع پر کہا، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین۔ پوجیا باپو کی زندگی اور نظریات ملک کی ہر نسل کو فرض کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔



      اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ہندوستانی تحریک آزادی کے عظیم ہیرو، عظیم انسان، دنیا کو عدم تشدد کا راستہ دکھانے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین۔ سچائی، عدم تشدد اور محبت کا پیغام دینے والی 'باپو' کی زندگی ہم آہنگ معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کرتی ہے۔



      مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس خاص موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچ، سادھنا، ہم آہنگی اور صفائی کے پرستار مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گاندھی جی کے نظریات اور اقدار کو اپناتے ہوئے، ہم صفائی (سوچھتا) کے طرز عمل سےہم ان کے خوابوں کا ہندوستان بنا سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: