உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    باندہ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی، 3 گرفتار، 2 ملزمین کی تلاش

    اترپردیش کے باندہ (Banda) ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی (Rape) کے سانحہ کو انجام دیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تین لوگوں کے خلاف تندواری تھانے میں 14 اگست کو شکایت کی، لیکن پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا۔

    • Share this:
      باندہ: اترپردیش کے باندہ (Banda) ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی (Rape) کے سانحہ کو انجام دیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تین لوگوں کے خلاف تندواری تھانے میں 14 اگست کو شکایت کی، لیکن پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا۔ پولیس معاملے میں ٹال مٹول کرتی رہی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے اعلیٰ افسران سے معاملے کی گہار لگائی۔ اس کے بعد 19 اگست کی رات کو معاملہ درج کرلیا۔ کچھ ہی دیر بعد 3 لڑکوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

      پورا معاملہ تندواری تھانہ علاقے کے ایک گاوں سے سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی سے تندواری تھانہ کے بیدا گاوں کے رہنے والے 5 لڑکوں نے آبروریزی کی۔ تحریر کے مطابق، لڑکی اپنے گھر سے جنگل کی طرف قضائے حاجت کے لئے گئی تھی۔ وہیں پہلے سے بیٹھے حیوانوں نے آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ حادثہ کے بعد متاثرہ لڑکی نے آپ بیتی اہل خانہ کو بتائی۔ بے ہوش حالت میں گھر پہنچی لڑکی کو دیکھ کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے۔

      متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے اعلیٰ افسران سے معاملے کی گہار لگائی۔ اس کے بعد 19 اگست کی رات کو معاملہ درج کرلیا۔ کچھ ہی دیر بعد 3 لڑکوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
      متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے اعلیٰ افسران سے معاملے کی گہار لگائی۔ اس کے بعد 19 اگست کی رات کو معاملہ درج کرلیا۔ کچھ ہی دیر بعد 3 لڑکوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

      اس کے بعد اہل خانہ نے لڑکی کو لے کر 14 اگست کو تندواری تھانے پہنچے، لیکن پولیس نے معاملہ میں لاپرواہی کرتے ہوئے کوئی بھی کارروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ فیملی نے اعلیٰ افسران سے پورے معاملے کی شکایت کی۔ معاملہ بڑھتا ہوا دیکھ کر باندہ ایس پی ابھینندن سنگھ نے 19 اگست کو آبروریزی کا معاملہ درج کراتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کے لئے ٹیم لگائی اور 3 نابالغ ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

      باندہ ایس پی ابھینندن نے بتایا کہ 14 اگست کو ایک لڑکی کے ساتھ آبروریزی کا سانحہ پیش آیا تھا۔ اہل خانہ تھانہ پہنچے تھے اور اطلاع دے کر چلے گئے تھے۔ 19 اگست کو انہوں نے تحریری طور پر شکایت دی، جس کے بعد معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور تین ملزمین کی گرفتاری بھی کرلی گئی ہے۔ لڑکوں کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ معاملے میں دو دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: