غیر قانونی طور سے میٹ فیکٹر چلانے کے کیس میں مفرور بتائے جارہے سابق وزیر حاجی یعقوب پر شکنجہ مزید کستا جارہا ہے۔ حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ لگا کر جائیداد ضبط کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔
میٹ پلانٹ پر چھاپہ ماری کے بعد حاجی یعقوب اور ان کے دونوں بیٹوں پر کیس درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان کا کہنا ہے کہ حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ لگانے کے لیے قانونی رائے کے لیے فائل استغاثہ کو بھیج دی گئی ہے۔ جلد ہی یعقوب پر گینگسٹر کارروائی کے لیے ڈی ایم آفس کو خط بھیجا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے پولیس نے حاجی یعقوب کے مکان کو قرق بھی کیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو جلد ہی حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔