ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi News: تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر انکت گرجر کی موت، پولیس کا دعویٰ- قیدیوں کے جھگڑے میں گئی جان

Tihar Jail News: ملک کی راجدھانی دہلی کے تہاڑ جیل (Tihar Jail) میں بند گینگسٹر انکت گرجر (Ankit gurjar) کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔

  • Share this:
Delhi News: تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر انکت گرجر کی موت، پولیس کا دعویٰ- قیدیوں کے جھگڑے میں گئی جان
تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر انکت گرجر کی موت، پولیس کا دعویٰ- قیدیوں کے جھگڑے میں گئی جان

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے تہاڑ جیل (Tihar Jail) میں بند گینگسٹر انکت گرجر (Ankit gurjar) کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، گینگسٹر کی جیل کے بیرک نمبر تین میں موت ہوئی ہے۔ حالانکہ انکت گرجر کے اہل خانہ نے پولیس پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ دہلی پولیس (Delhi Police) کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے جھگڑے مین انکت گرجر کی موت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ انکت گرجر 8 سے زیادہ قتل کے معاملے میں انعامی بدمعاش تھا۔


یہی نہیں، گینگسٹر کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ جیل افسر مینا نے کل انکت گرجر کے پاس موبائل پکڑا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس اسے لے گئی اور اسے جم کر پیٹا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ وہیں انکت گرجر کے اہل خانہ کے الزامات کو لے کر پولیس نے کہا ہے کہ قیدیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں اس کی موت ہوئی ہے۔ وہیں دہلی پولیس گینگسٹر انکت گرجر کی لاش کو دین دیال اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے گئی ہے۔ جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ اور صحیح وقت کا پتہ چل سکے گا۔


واضح رہے کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے مکوکا کے تحت درج معاملوں میں گزشتہ سال مئی میں انکت گرجر کو پکڑا تھا۔ اس پر قتل کے 8 سے زیادہ معاملوں کے علاوہ رنگداری، قتل کی کوشش، اغوا سمیت دو درجن سے زیادہ معاملے درج تھے۔


دہلی کے تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر انکت گرجر کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، گینگسٹر کی جیل کے بیرک نمبر تین میں موت ہوئی ہے۔ حالانکہ انکت گرجر کے اہل خانہ نے پولیس پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
دہلی کے تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر انکت گرجر کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، گینگسٹر کی جیل کے بیرک نمبر تین میں موت ہوئی ہے۔ حالانکہ انکت گرجر کے اہل خانہ نے پولیس پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ فائل فوٹو


انکت گرجر پر تھا لاکھوں روپئے کا انعام

دہلی اور مغربی اترپردیش میں انکت گرجر اور اس کا گینگ سرگرم تھا۔ جبکہ انکت پر تقریباً سوا لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ یہی نہیں، کچھ وقت پہلے کی انکت گرجر اور روہت چودھری نے ہاتھ ملایا تھا۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، دونوں گینگ مل کر جنوب دہلی علاقے میں اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے تھے، لیکن دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ مکوکا کے تحت معاملوں میں انکت گرجر کو مئی 2020 میں گرفتار کرنے کے سبب دونوں گینگ کے منصوبے پر پانی پھر گیا۔

بہرحال، مئی میں بھی تہاڑ جیل کے اندر قیدیوں کے درمیان ہوئے گینگ وار میں ایک قیدی پر نوک دار ہتھیار سے حملہ ہوا تھا۔ جبکہ زخمی حالت میں علاج کے دوران صفدر جنگ اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 04, 2021 12:44 PM IST