امرتسر۔ گینگسٹر جرنیل سنگھ کو پنجاب کے ضلع امرتسر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امرتسر کے گاؤں ستھیالہ میں گوپی گھنشیام پوریا گروپ سے تعلق رکھنے والے گینگ ممبران نے جرنیل سنگھ پر فائرنگ کی جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔ بدمعاش ایک سوئفٹ کار میں آئے تھے۔ چاروں بدمعاش جرنیل سنگھ کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ معلومات کے مطابق واقعہ کے وقت جرنیل سنگھ اپنے گاؤں میں اپنے گھر پر تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
اس حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 نقاب پوش حملہ آور آتے ہیں اور جرنیل سنگھ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔ حملہ آوروں سے بچنے کے لیے جرنیل سنگھ ایک دکان میں داخل ہوئے، حملہ آور بھی ان کے پیچھے دکان میں داخل ہوتے ہیں اور ان کی موت ہونے تک فائرنگ کرتے رہتے ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھئے : ایئرپورٹ پر سکیورٹی اسکریننگ کے دوران 12 عجیب و غریب چیزیں برآمد، کبھی انسان کی کھوپڑی۔۔۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔