گوتم گمبھیرنے کیجریوال پرکی تنقید، الیکشن جیتنے کےلئے مجھ پرلگایا گھناونا الزام

مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے گوتم گمبھیرنے وزیراعلیٰ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس دن آپ اپنا ضمیراورایمان ہارجائیں گے، اس دن سب کچھ ہارجائیں گے۔

May 25, 2019 04:37 PM IST | Updated on: May 25, 2019 04:40 PM IST
گوتم گمبھیرنے کیجریوال پرکی تنقید، الیکشن جیتنے کےلئے مجھ پرلگایا گھناونا الزام

گوتم گمبھیرنے دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے مجھ پرگھناونا الزام لگایا گیا۔

مشرقی دہلی سے بی جے پی کے امیدوارکے طورپرلوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرکے رکن پارلیمنٹ  بنے سابق کرکٹرگوتم گمبھیرنے وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کومبارکباد پیش کی ہے۔ ساتھ ہی گوتم گمبھیرنےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال پرجم کرتنقید کی ہے۔ گوتم گمبھیرنےکہا کہ جب مجھ پرالزام لگائےگئے، تب میں سیاست میں 15 دن پرانا تھا۔

گوتم گمبھیرنےکہا کہ میں وزیراعلیٰ صاحب (اروند کیجریوال) کوبولنا چاہوں گا کہ الیکشن آئیں گےاورجائیں گے، لیکن جس دن آپ اپنا ضمیراورایمان ہارجائیں گے، اس دن سب کچھ ہارجائیں گے۔ ایک سیٹ جیتنےکےلئےاگرآپ ایسا گھناونا الزام لگا سکتے ہیں تومیرے پاس زیادہ الفاظ نہیں ہیں، ان الزامات کےبارے میں بات کرنےکےلئے۔

Loading...

واضح رہےکہ مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سےعام آدمی پارٹی (آپ) امیدوارآتشی مارلینا اور دہلی کےنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نےالیکشن سےقبل ہی ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نےالزام لگایا کہ بی جے پی کےمشرقی دہلی کےامیدوارگوتم گمبھیر نےآتشی کےخلاف قابل اعتراض باتوں والا پمفلیٹ پورےعلاقے میں تقسیم کرایا ہے۔

اس پریس کانفرنس کے دوران اپنی بات رکھتے ہوئےآتشی رونے لگی تھیں۔ حالانکہ آتشی اور عام آدمی پارٹی کےالزامات پرگوتم گمبھیرنے جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ اگریہ الزام اروند کیجریوال اوران کی پارٹی نے صحیح ثابت کردیا تو میں فوراً اپنی امیدواری واپس لے کریاست سے کنارہ کشی اختیارکرلوں گا۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیرنے کانگریس کے سابق ریاستی صدراورسابق وزیراروند سنگھ لولی کو بڑے فرق سے شکست دی ہے۔

Loading...