ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس: پٹاخےجلانے پربھڑکےگوتم گمبھیر، کہا- جنگ کےدرمیان ایسی حرکت کیوں؟

وزیراعظم مودی کی اپیل کےلوگوں نے رات 9بجے9 منٹ تک دیئےجلائے۔ حالانکہ اس دوران گوتم گمبھیرناراض ہوگئے۔ صرف گوتم گمبھیرہی نہیں آراشون اورسابق آل راونڈر عرفان پٹھان نےبھی لوگوں کے رویے پرسوال کھڑے کردیئے۔

  • Share this:
کورونا وائرس: پٹاخےجلانے پربھڑکےگوتم گمبھیر، کہا- جنگ کےدرمیان ایسی حرکت کیوں؟
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اورسابق کھلاڑی گوتم گمبھیر پٹاخےجلانے پربھڑک گئے۔

نئی دہلی: اتوار رات 9 بجے پورے ملک نےکورونا وائرس کےخلاف اتحادکا ثبوت دیا۔ وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد ملک کےسبھی لوگوں نے9بجے، 9 منٹ تک گھروں کی چھت اور بالکنی میں دیئے جلائے۔ اس میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان روہت شرما سمیت کئی عظیم کھلاڑی بھی شامل تھے۔ حالانکہ اس دوران گوتم گمبھیر ناراض ہوگئے۔ صرف گوتم گمبھیر ہی نہیں آر اشون اور سابق آل راونڈر عرفان پٹھان نے بھی لوگوں کے رویے پر سوال کھڑے کردیئے۔




پٹاخے جلانے سے بھڑک گئے گوتم گمبھیر

وزیراعظم مودی نےلوگوں سے رات 9 بجے، 9 منٹ تک سبھی سے دیئے، موم بتی یا موبائل ٹارچ جلانےکی اپیل کی تھی، لیکن کچھ لوگوں نے اس دوران پٹاخے بھی جلا دیئے۔ ٹیم انڈیاکےسابق بلےباز اور موجودہ رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرکو یہ حرکت بےحد غلط نظر آئی اور انہوں نے ٹوئٹ کرکےلکھا، ’ہم جنگ کے درمیان ہیں، یہ پٹاخےجلانےکا وقت نہیں ہے’۔

پٹھان اور اشون نے بھی کھڑےکئے سوال

ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان کو بھی یہ بات ٹھیک نہیں لگی اور انہوں نے ٹوئٹ کرکےلکھا، ’سب کچھ صحیح تھا، جب تک پٹاخےنہیں جلائےگئے’۔



عرفان پٹھان ہی نہیں ٹیم انڈیا کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی پٹاخے جلانےکو غلط ٹھہرایا۔ آراشون نے ٹوئٹ کیا، ’مجھے اس بات سے حیران ہوں کہ ان لوگوں نے پٹاخے کہاں سےخریدے اورکب خریدے۔ یہ بھی ایک اہم سوال ہے’۔



ٹیم انڈیا کے عظیم کھلاڑیوں نے دیپ جلائے

واضح رہےکہ اتوار رات 9 بجے ٹیم انڈیاکےکئی اہم کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں پر دیپ جلائے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کےساتھ دیپ جلایا۔ روہت شرما، ہربھجن سنگھ، سریش رینا نے بھی رات 9 بجےدیپ جلائے۔ سچن تندولکرنے بھی فیملی کےساتھ دیئےجلاکر ملک کی اتحاد کی دعا کی۔
First published: Apr 06, 2020 12:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading