
کانپورکےگوتم رگھونشی نے یوپی بورڈ کے10 ویں میں امتحان میں کیا ٹاپ۔
یوپی بورڈ 10 ویں میں کانپورکے گوتم رگھونشی نے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے 97.17 فیصد کے ساتھ اترپردیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دھیرج رگھونشی کے بیٹے گوتم رگھونشی کانپورکے اونکاریشورایس وی این آئی سی جواہرنگرکالج کے طالب علم ہیں۔ گوتم کا کہنا ہےکہ وہ آئی آئی ٹی ممبئی سےانجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کےبعد فوج میں بطورانجینئرداخل ہوکرملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
گوتم کے والد دھیرج رگھونشی نے بتایا کہ 10 ویں بورڈ امتحانات کی تیاری کرنے کے لئے گوتم روزانہ آٹھ سے 10 گھنٹے پڑھائی کرتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک سال سے ٹی وی نہیں دیکھا اورسوشل میڈیا پربھی سرگرم نہیں ہیں۔ اس لئے گھرمیں باقی لوگ بھی ٹی وی کم ہی دیکھتے تھے۔ گوتم تین بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے اوراکیلے بیٹے ہیں۔ ان سے بڑی ان کی ایک بہن نے بی ایڈ کی ہے جبکہ چھوٹی بہن نیٹ امتحان کی تیاری کررہی ہے۔ گھرمیں شروع سے ہی پڑھنے کا ماحول رہا ہے۔
طلبا یہاں نیچے دیئے گئے باکس میں تفصیلات درج کرکے نتائج دیکھے سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی گوتم نے کھیل کود کے بجائے ہمیشہ ہی پڑھائی کو توجہ دی۔ گوتم نے صرف اسکول اورسیلف اسٹڈی کی بنیاد پر پڑھائی کی۔ انہوں نے کوئی ٹیوشن نہیں لیا۔ گوتم ہمیشہ ہی اسکول سے پڑھ کرنکلے آئی اے ایس اور آئی آئی ٹی تک پہنچنے والےطلبا کو دیکھ کر ترغیب لیتے رہے ہیں۔ ان کا بھی ہدف ہے کہ یہ آئی آئی ٹی سے پڑھائی کریں۔
گوتم کے ساتھ ہی شیوم نے 97 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ تیسرے نمبرپر 96.83 فیصد نمبرات کے ساتھ تنوجا وشوکرما نے بازی ماری ہے۔ وہیں یوپی بورڈ انٹرمیڈیٹ میں باغپت کی تنوجا تومرنے پردیش ٹاپ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ نے ہفتہ کو سال 2019 کے 10 ویں اوربارہویں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 10 ویں کلاس کا رزلٹ جہاں 80.07 فیصد رہا، وہیں 12 ویں کے 70.06 طلبا نے امتحان پاس کیا ہے۔
دونوں ہی کلاس میں لڑکیاں اس باربھی لڑکوں سے آگے ہیں۔ 10 ویں کلاس میں 83.98 فیصد لڑکیاں اور76.66 فیصد لڑکوں کو کامیابی ملی ہے۔ کانپورکے رہنے والے گوتم رگھونشی نے اس بار10 ویں ٹاپ کیا ہے۔ رگھونشی کو97.17 فیصد نمبرات ملے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ اس بار58 لاکھ 6 ہزارطلبا وطالبات نے امتحان کےلئے درخواستیں دی تھیں۔