وزیر اعظم مودی کے اس "خواب" کو پورا کرنے میں ملک بھر میں ٹاپ پر آیا بہار کا یہ ضلع ، جانیں کیسے بدل رہی تصویر

ضلع کو یہ پہلی پوزیشن ملک بھر کے 253 اضلاع میں کئے جارہے کاموں کی بنیاد پر 16 ستمبر کو جاری فہرست میں ملی ہے ۔

Sep 20, 2019 04:34 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 04:34 PM IST
وزیر اعظم مودی کے اس

وزیر اعظم مودی کے اس "خواب" کو پورا کرنے میں ملک بھر میں ٹاپ پر آیا بہار کا یہ ضلع

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے جل شکتی ابھیان میں گیا ضلع ملک بھر میں ٹاپ رینک پر پہنچ گیا ہے ۔ ضلع کو یہ پہلی پوزیشن ملک بھر کے 253 اضلاع میں کئے جارہے کاموں کی بنیاد پر 16 ستمبر کو جاری فہرست میں ملی ہے اور 18 ستمبر تک بھی وہ نمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار رہا ۔ غور طلب ہے کہ آبی بحران سے پریشان گیا سمیت بہار کے 12 اضلاع کو وزیر اعظم مودی کے جل شکتی ابھیان کیلئے منتخب کیا گیا تھا اور گیا ضلع کے تین ڈویزن امام گنج ، ڈومریا اور مان پور کا انتخاب کیا گیا تھا ۔

یہ مہم یکم جولائی 2019 سے شروع ہوئی تھی ، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے جل منترالیہ کے معیارات کے مطابق تیز رفتاری سے کام شروع کیا تھا ۔ ان تین ڈویزنوں میں 20 لاکھ کے ہدف میں اب تک تقریبا 17 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں ۔

Loading...

Gaya

اس کے ساتھ ہی تقریبا 700 ریچارج بورویل بنایا گیا ہے جو بارش کے پانی کو زمینی پانی تک لے جا کر ریچارج کرے گا ۔ تقریبا 200 روف ٹاپ ہارویسٹر بنایا گیا ہے جو بارش کے پانی کو محفوظ کرے گا۔ تقربا 700 روایتی آبی وسائل کی کھودائی کروائی گئی ہے ۔

سڑک کنارے ٹرین چیز اور نل جل یوجنا کی ٹنکی اورہینڈ پمپ کے نزدیک پانی کو جذب کئے جانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ، جس کا فائدہ مستقبل میں باشندگان گیا کو دیکھنے کو ملے گا ۔ اس مہم میں سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں اور اسکول کے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

اس حصولیابی سے پرجوش ضلع افسر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ حتمی طور پر فائنل فہرست اب 30 ستمبر کو جاری ہوگی ، جس میں حکومت ہند کے جل منترالیہ کے ذریعہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے نشان زد اضلاع میں جل شکتی ابھیان کے تحت کرائے جارہے کاموں کی بنیاد پر رینکنگ طے کی جائے گی اور انہیں امید ہے کہ ان کی بہتر رینکنگ جاری رہے گی ۔

ضلع افسر کے مطابق 30 ستمبر کو وزیر اعظم کی جل شکتی یوجنا مکمل ہونے کے فورا بعد دو اکتوبر سے وزیر اعلی نتیش کمار کی جل جیون ہریالی اسکیم شروع ہورہی ہے اور اس اسکیم کے تحت پرانے تالاب ، سرور ، پائن اور آہر سمیت روایتی وسائل کے تعمیر کا کام شروع ہوگا ۔

Loading...