گیا میں ووٹنگ پولنگ بوتھ کے پاس ملا کین بم، اورنگ آباد میں بھی دو ٹفن بم برآمد

Apr 11, 2019 10:05 AM IST | Updated on: Apr 11, 2019 10:05 AM IST
گیا میں ووٹنگ پولنگ بوتھ کے پاس ملا کین بم، اورنگ آباد میں بھی دو ٹفن بم برآمد

بریکنگ نیوز

ملک میں 11 اپریل کو لوک سبھا انتخابات 2019 کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ  میں بہار کی 4 سیٹوں پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔ جس میں اورنگ آباد، گیا، نوادا اور جمئی کی سیٹ شامل ہے۔ ووٹنگ سے ٹھیک پہلے ہی گیا کے ڈمریا کا انربن سلیا میں واقع پولنگ بوتھ کے پاس کین بم ملا ہے۔ اس وجہ سے اس بوتھ پر ابھی بھی ووٹنگ کا عمل شروع نہیں ہو پایا ہے۔

ملی جانکاری کے مطابق بم کو ڈفیوز کرنے کیلئے بم اسکواڈ دستہ موقع پر روانہ ہو گیا ہے۔ جس پولنگ بوتھ سے بم ملنے کی اطلاع آئی ہے وہ گھنے جنگل کے درمیان ہے۔ ووٹنگ کرانے گئے افسر اب کوشش مین ہیں کہ جہاں پر پہلے بوتھ بنایا گیا تھا وہاں سے ہتا کر دیگر مقام پر شفٹ کردیا جائے تاکہ ووٹنگ شروع کرائی جا سکے۔

Loading...

Loading...