بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ناراض ہیں پاکستانی فوج؟۔ آصف غفور نے ٹویٹرپردیا یہ مشورہ

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ویب سیریز کی وجہ سے ہی سرخیوں میں ہیں لیکن پاکستانی فوج کنگ خان سے خوش نہیں ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کی جانب سے انکی ویب سیریزکا ویڈیوٹویٹ کیے جانے کے بعد کنگ خان کو نشانہ بنایاہے۔

Aug 25, 2019 10:34 AM IST | Updated on: Aug 25, 2019 10:40 AM IST
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے ناراض ہیں پاکستانی فوج؟۔ آصف غفور نے ٹویٹرپردیا یہ مشورہ

اداکار شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی ویب سیریز کی وجہ سے ہی سرخیوں میں ہیں لیکن پاکستانی فوج کنگ خان سے خوش نہیں ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کی جانب سے انکی ویب سیریزکا ویڈیوٹویٹ کیے جانے کے بعد کنگ خان کو نشانہ بنایاہے۔ اتناہی نہیں آصف غفور نے شاہ رخ خان کوعجیب وغریب مشورہ بھی دیاہے۔آخری آصف غفور نے ایسا کیوں کیا۔پ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آصف غفور نے شاہ رخ خان کی آنے والی ویب سیریزکے متعلق اپنے ردعمل کا اظہارکیاہے تاہم شاہ رخ نے ابھی تک آصف غفور کے ٹویٹ پرردعمل کا اظہار نہیں کیاہے۔

دراصل ، شاہ رخ نے پاکستان میں کام کرنے والے ہندوستانی ایجنٹس کی زندگی پرمبنی ویب سیریز 'بارڈ آف بلڈ' کا ٹریلر شیئر کیا۔ آصف غفور نے یہ ٹریلر دیکھا اور پھرشاہ رخ خان کو ٹویٹر پر نشانہ بنایا۔ غفور نے یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا ، 'شاہ رخ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں'۔ غفور نے ٹویٹر پر لکھا- 'شاہ رخ آپ کے پاس بالی ووڈ کا سنڈروم ہے۔ حقیقت جاننے کے لئے ، را کے جاسوس کلبھوشن جادھاو ، ونگ کمانڈر ابھینندن اور 27 فروری 2019کے حالات دیکھیں۔آپ بھی دیکھئے آصف غفورنے اپنے ٹویٹ میں کیا لکھاہے۔

 

غفور نے مزید لکھا - 'آپ کوہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بات کرنا چاہئے ، جوآرایس ایس کے نازی ہندوتوا کی وجہ سے بڑھ رہا ہے'۔

'بارڈ آف بلڈ' میں پاکستان کے متعلق انکشافات

ہم آپ کو بتادیں کہ ویب سیریز 'بارڈ آف بلڈ' کی کہانی بہادرہندوستانی ایجنٹس کی زندگی پرمبنی ہے۔ وہ لوگ جو پاکستان کے شہر بلوچستان میں ہندوستانی مشن پرکام کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ دراصل میڈیا رپورٹس یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ اس ویب سیریز نے پاکستانی فوج کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں شائد اس لیے آصف غفور ناراض ہوگئے ہیں۔

'بارڈ آف بلڈ ' کا ٹریلررلیز۔(تصویر:نیوز18)۔ 'بارڈ آف بلڈ ' کا ٹریلررلیز۔(تصویر:نیوز18)۔

ویب سیریز کی کہانی

جس ویب سیریزکی ہم بات کررہے ہیں وہ بارڈ آف بلڈ نامی ایک کتاب پر مبنی ہے۔ یہ کتاب بھی اسی نام سے ہے،جو 2015 میں شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب نوجوان ہندوستانی مصنف بلال صدیقی نے لکھی ہے۔ ایک ہی وقت میں ، سات قسطوں کے ذریعے اسے نیٹ فلکس پر151 ملین سے زیادہ ناظرین دیکھیں گے۔ یہ سنسنی خیز سیریز 27 ستمبر 2019 کو نیٹ فلکس پر جاری کی جائے گی۔ یہ ویب سیریزشاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی نے تیار کیا ہے۔ اداکار عمران ہاشمی اس ویب سیریز میں ایک اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔

Loading...