ٹریننگ کے لئے جموں وکشمیرجائیں گے مہندرسنگھ دھونی، جنرل بپن راوت نے دی منظوری

ویسٹ انڈیز دورہ سے چھٹی لےکراب ایم ایس دھونی پیرا شوٹ ریجمنٹ بٹالین کےساتھ دو ماہ تک ٹریننگ کریں گے۔

Jul 21, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 09:48 PM IST
ٹریننگ کے لئے جموں وکشمیرجائیں گے مہندرسنگھ دھونی، جنرل بپن راوت نے دی منظوری

ٹریننگ کےلئے جموں وکشمیر جائیں گےایم ایس دھونی، جنرل بپن راوت نے دی منظوری۔

ایک طرف جہاں ویسٹ انڈیزدورہ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا ہے۔ وہیں دوسری طرف وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کو بھی انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کی منظوری مل گئی ہے۔ آرمی ذرائع کی خبروں کے مطابق ایم ایس دھونی کو انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

خود آرمی چیف بپن راوت نے دھونی کی ٹریننگ کو منظوری دی ہے۔ دھونی آئندہ کچھ دنوں تک فوج کی پیرا شوٹ ریجمنٹ بٹالین کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ دھونی کی ٹریننگ جموں وکشمیر میں بھی ہوگی۔ حالانکہ آرمی نے دونی ایکٹیوآپریشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔

Loading...

سیاچن جائیں گے دھونی؟

حال ہی میں میڈیا میں خبرآئی تھی کہ مہندرسنگھ دھونی سیاچن بارڈر پرجانا چاہتے ہیں۔ اب آرمی ذرائع کے حوالے سے خبرسامنے آرہی ہے کہ دھونی جموں وکشمیرمیں ٹریننگ کریں گے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ دھونی کا سیاچن جانے کا خواب بھی پورا ہو سکتا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی اور ساکشی۔ مہندر سنگھ دھونی اور ساکشی۔

آپ کو بتادیں کہ مہندر سنگھ دھونی پہلے بھی جمون وکشمیر جاچکے ہیں۔ سال 2017 میں دھونی جموں وکشمیر کے بارہمولہ گئے تھے، جہاں انہوں نے آرمی کی طرف سے منعقدہ کرکٹ میچ میں بطورمہمان حصہ لیا تھا۔ دھونی اس میچ کو آرمی کویونیفارم پہن کرہی دیکھنے پہنچے تھے۔

dhoni army

آپ کوبتادیں کہ مہندر سنگھ دھونی کو 2011 مین انڈین ٹیریٹوریل آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔ دھونی کا آرمی پریم کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم انڈیا کو کرکٹ کے ہرفارمیٹ میں بلندیوں تک پہنچایا، لیکن رانچی کا یہ لڑکا کرکٹرنہیں، کچھ اوربننا چاہتے تھے۔ دھونی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی فوجی بننا چاہتے تھے۔ وہ رانچی کے کینٹ علاقے میں اکثرگھومنے چلے جاتے تھے، لیکن قسمت کو کچھ اور منظورتھا۔ یہی وجہ رہی کہ وہ فوج کے افسرنہیں بن پائے اورکرکٹربن گئے۔

Loading...