اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CDS جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ آخر کیا ہوا تھا ، سامنے آئی یہ وجہ : ذرائع

    Helicopter Crash : ملک کے پہلے سی ڈی ایس (chief of Defence Staff) جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں پائلٹ کی غلطی سے گرا ہوگا ۔ ذرائع نے بدھ کو اس طرح کے امکان کا اظہار کیا ۔ اس ہیلی کاپٹر حادثہ (Helicopter Crash) میں جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) ، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور بارہ جوان جاں بحق ہوگئے تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک کے پہلے سی ڈی ایس (chief of Defence Staff) جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں پائلٹ کی غلطی سے گرا ہوگا ۔ ذرائع نے بدھ کو اس طرح کے امکان کا اظہار کیا ۔ اس ہیلی کاپٹر حادثہ (Helicopter Crash) میں جنرل بپن راوت (General Bipin Rawat) ، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور بارہ جوان جاں بحق ہوگئے تھے ۔

      این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کوئمبٹور کے سولر ائیرفورس اڈے سے ویلنگٹن میں واقع ڈیفنس سروسیز کالج کیلئے اڑا ہیلی کاپٹر سی ایف آئی ٹی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا ہوگا ۔ آئی اے ٹی اے کے مطابق سی ایف آئی ٹی وہ حالات ہیں جب مشکل مقامات یا خراب موسم میں اڑ رہا طیارہ یا ہیلی کاپٹر اچانک حادثہ کا شکار ہوجاتا ہے ۔ حادثہ اتنا اچانک ہوتا ہے کہ پورے کنٹرول کے ساتھ طیارہ یا ہیلی کاپٹر اڑا رہے پائلٹ کو خطرے کا پیشگی اشارہ تک نہیں ملتا ہے ۔

      امریکہ کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن بھی سی ایف آئی ٹی کو اسی طرح متعارف کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دیگر حادثات اور سی ایف آئی ٹی میں فرق صرف یہی ہوتا ہے کہ اس میں اڑان پر آخری موقع تک پورا کنٹرول ہوتا ہے ۔ جہاں تک جنرل بپن راوت و دیگر کو لے جارہے ہیلی کاپٹر کا سوال ہے تو اس کو کئی ماہرین نے پوری طرح سے محفوظ مانا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ گزشتہ آٹھ دسمبر کو تمل ناڈو میں نیلگری کی پہاڑیوں میں یہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد سامنے آئے ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر انتہائی گھنے بادلوں کے درمیان کم اونچائی پر اڑان بھر رہا تھا ۔

      تینوں افواج کی مشترکہ جانچ ٹیم اس حادثہ کی جانچ کررہی ہے ۔ اس کی جانچ رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے ۔ ایئر مارشل مانویندر سنگھ اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: