ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فوجیوں کی شہادت پرجنرل راوت نےکہا- مسلح افواج کوشہیدوں کی ہمت اور بہادری پرفخر ہے

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئےفوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ مسلح افواج کو ان پر فخر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 03, 2020 04:35 PM IST
  • Share this:
فوجیوں کی شہادت پرجنرل راوت نےکہا- مسلح افواج کوشہیدوں کی ہمت اور بہادری پرفخر ہے
جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو شہیدوں کی ہمت اور بہادری پرفخر ہے۔

نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے جموں وکشمیر کے ہندوارہ میں دہشت گردوں کے ساتھ لوہا لیتے ہوئے شہید ہوئے فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو ان پر فخر ہے۔ جنرل بپن راوت نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ آپریشن ملک اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے تئیں سلامتی دستوں کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈنگ افسر نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے محاذ سنبھالا اور عظیم قربانی دی۔ یہ فوج کے خود سے پہلے خدمت انجام دینے کے ہدف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کو ان تمام شہیدوں کی ہمت اور بہادری پر فخر ہےکہ انہوں نے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ افواج انہیں سلام کرتی ہیں اور ان کے کنبہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ سنیچر کی دیر شام اس مہم میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر، دو جوان اور جموں۔کشمیر پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگئے تھے۔


جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں ہفتہ کو ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوجی جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔


کرنل اور میجر سمیت 5 جوان شہید

چنجمولہ علاقے میں دیر رات تک چلی دہشت گردوں کی مڈبھیڑ میں ایک کرنل، ایک میجر، دو فوج کے جوان اور پولیس سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کرنل آشوتوش، میجر انوج، پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی، ایک لانس نائک اور رائیفل مین شامل ہیں۔ کرنل آشوتوش شرما نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن کو کامیابی سے ختم کیا ہے، لیکن اس انکاونٹر میں ان کی جان چلی گئی۔

لشکر کا ٹاپ کمانڈر مارا گیا

جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ (Handwara) میں ہفتہ کے روز ہوئے دہشت گردانہ انکاونٹر (Terrorist Encounter) میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر حیدر کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حیدر کا مارا جانا فوج کے لئے بڑی کامیابی تسلیم کی جارہی ہے۔ حالانکہ اس مڈبھیڑ میں پانچ فوجیوں کے شہید ہونے کی خبر نے ملک کو ایک بار پھر جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ ہندواڑہ انکاونٹر میں لشکر کمانڈر ’حیدر’ کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک دہشت گرد لشکر کا ٹاپ کمانڈر تھا۔ حیدر کے مارے جانے سے لشکر طیبہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔
First published: May 03, 2020 04:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading