ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام بجٹ 2021: آپ کے لائف اسٹائل پر کچھ اس طرح اثر ڈالے گا مودی حکومت کا بجٹ

مودی حکومت کی طرف سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے کورونا بحران کے ختم ہوتے ہوتے عام بجٹ 2021 (Budget 2021) آج یکم فروری بروز پیر کو پیش کردیا۔ آئیے ہم آپ کو متعارف کروا دیں ان باتوں سے جو آپ کے گھر کے بزرگوں، بچوں، خود آپ پر کئی طرح سے اثر ڈالیں گے۔

  • Share this:
عام بجٹ 2021: آپ کے لائف اسٹائل پر کچھ اس طرح اثر ڈالے گا مودی حکومت کا بجٹ
عام بجٹ 2021: آپ کے لائف اسٹائل پر کچھ اس طرح اثر ڈالے گا مودی حکومت کا بجٹ

نئی دہلی: مودی حکومت کی طرف سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے کورونا بحران کے ختم ہوتے ہوتے عام بجٹ 2021 (Budget 2021) آج یکم فروری بروز پیر کو پیش کردیا۔ ہمیشہ کی طرح کچھ قیاس آرائیوں کو جھٹکے لگئے، لیکن کچھ نئی خوبصورت سوغات کی برسات بھی ہوئی۔ چلئے خاص پوائنٹس سے ہم آپ کو متعارف کروا دیں ان باتوں سے جو آپ کے گھر کے بزرگوں، بچوں، خود آپ پر کئی طرح سے اثر ڈالیں گے۔ لال اور سفید رنگ کی ریشم ساڑی میں نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کئے گئے بجٹ میں سبھی کے لئے کچھ نہ کچھ تھا۔ نیچے کے نکات سے سمجھئے۔


1- 75 سال سے اوپر والوں کو اب انکم ٹیکس ریٹرن نہیں بھرنا پڑے گا۔ 75 سال سے زیادہ کے ایسے سبھی بزرگوں کو، جن کی انکم کا ذریعہ پینشن اور سود ہے، انہیں اب آئی ٹی آر نہیں فائل کرنا ہوگا۔


2- اب چونکہ وزیر خزانہ نے سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کرنے کا سیدھا اشارہ دیا ہے، اس لئے مانا جا رہا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔ یعنی، اگر آپ زیورات بنوانے کے لئے سوچ رہے ہیں تو آنے والا وقت آپ کے لئے مفید ہوسکتا ہے، لیکن وہیں اگر آپ  سونا چاندی بیچنا ہے تو یہ کچھ خاص منافع کا سودا نہیں بھی ہوسکتا ہے۔


3- حکومت نے اپنے حالیہ بجٹ میں موبائل آلات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ اسے اب 2.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب ان کمپنیوں کے موبائل فون مہنگے ہوجائیں گے، جو فون بنانے کے لئے بیرون ممالک سے اپنے پارٹس امپورٹ کرکے ہندوستان میں اسیمبل کرتی ہیں۔

4- کورونا کی ویکسین کے لئے 35 ہزار کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے ہیں۔ پی ایم آتم نربھر صحتمند بھارت اسکیم پر 64,180 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی تجویز ہے اور اس سال مشن پوشن 2.0 کی شروعات ہوگی۔ یہ بچوں اور عام لوگوں کے لئے مفید ہوگا۔

5- بجٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی (قومی تعلیمی پالیسی) کے تحت غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کی شراکت کے ساتھ 100 نئے اسکولوں کا قیام کیا جائے گا اور ساتھ ہی، 15,000 اسکولوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 01, 2021 04:21 PM IST