உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تشدد، ای وی ایم- ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کے بیچ مکمل ہوئی پہلے مرحلہ کی ووٹنگ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔

    • Share this:
      لوک سبھا  انتخابات 2019  کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے تحت 20  ریاستوں کی 91  لوک سبھا  سیٹوں اور چار ریاستوں (اڈیشہ،  اروناچل  پردیش،  آندھرا پردیش، سکم) کی اسمبلی سیٹیوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔

      ووٹنگ کے دوران آندھرپردیش میں تشدد کی خبر آئی۔ آندھر پردیش کے اننت پور میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی کارکنان کے بیچ خون خرابہ ہوا اوراس لڑائی میں ٹی ڈی پی کے ایک مقامی لیڈر بھاسکر ریڈی کی موت ہو گئی ہے۔

      بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش ، اروناچل ، میگھالیہ ، اتارکھنڈ، میزروم ، ناگالیںڈ ، سکم اور تنلنگانہ کی سبھی لوک سبھا سیتوں کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔ اس کے علاوی یوپی کی 8 لوک سبھا سیٹوں  سہارنپور، کیرانہ ، مظفر نگر، بجنور، گیا، میرٹھ ، بحبپت، غازیہ آباد اور نوئیڈا۔ بہار کی چار سیٹوں  اورنگ آباد، گیا ، نوادہ ، اور جمئی ۔ آسام کی 5 اور مہاراشٹر کی سات،  اڈیشہ کی چار اور مغربی بنگال کی دو سیٹوں کیلئےووٹنگ ہوئی۔



       

       
      First published: