یوپی میں ایس پی۔ بی ایس پی کے ساتھ کانگریس کا اتحاد طے، 15 سیٹوں پر لڑ سکتی ہے الیکشن

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، یوپی میں کانگریس۔ ایس پی اور بی ایس پی میں اتحاد کو لے کر بات چیت ابھی بھی جاری ہے۔

Mar 07, 2019 03:37 PM IST | Updated on: Mar 07, 2019 03:37 PM IST
یوپی میں ایس پی۔ بی ایس پی کے ساتھ کانگریس کا اتحاد طے، 15 سیٹوں پر لڑ سکتی ہے الیکشن

راہل گاندھی۔ پرینکا گاندھی

عام انتخابات 2019 کے لئے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے اتحاد کرتے ہوئے سیٹوں کی تقسیم کر لی ہے۔ لیکن ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، یوپی میں کانگریس۔ ایس پی اور بی ایس پی میں اتحاد کو لے کر بات چیت ابھی بھی جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق، ایس پی اور بی ایس پی کانگریس کو اتحاد میں 15 سیٹیں دینے پر راضی ہو گئی ہیں۔ ان 15 سیٹوں میں 7 سیٹیں ایس پی اور 6 سیٹیں بی ایس پی کانگریس کے لئے چھوڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں پہلے سے ہی ایس پی۔ بی ایس پی نے کانگریس کے لئے چھوڑ رکھی ہیں۔

Loading...

اطلاع کے مطابق، الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد گٹھ بندھن کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ آج پریس کانفرنس کرنے آئے کانگریس صدر دفتر میں راہل گاندھی نے بھی اشارہ کیا کہ اتحاد کی بات چیت چل رہی ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے گٹھ بندھن میں کانگریس کو 9 سے 10 سیٹیں دینے کا آفر پرینکا گاندھی نے مسترد کر دیا تھا۔ اس پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے واضح کر دیا تھا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کو محض دو سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتی ہیں۔ وہیں، اکھلیش کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یوپی کانگریس نے واضح کر دیا تھا کہ پارٹی اپنے بل پر یوپی کی سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Loading...