ہندوستان اور جرمنی کے درمیان 17 اہم معاہدوں پر دستخط ، باہمی رشتوں میں آئی مزید مضبوطی

ہندوستان نے جرمنی کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے باہمی تعاون کے 17 معاہدوں اور پانچ مشترکہ قرارداد و مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔

Nov 01, 2019 09:38 PM IST | Updated on: Nov 01, 2019 09:38 PM IST
ہندوستان اور جرمنی کے درمیان 17 اہم معاہدوں پر دستخط ، باہمی رشتوں میں آئی مزید مضبوطی

ہندوستان اور جرمنی کے درمیان 17 اہم معاہدوں پر دستخط ۔ فوٹو : نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

ہندوستان نے جرمنی کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے باہمی تعاون کے 17 معاہدوں اور پانچ مشترکہ قرارداد و مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور ہندوستان نے جدید ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جرمنی کی اسٹریٹیجک شراکت داری کے دروازہ کھولتے ہوئے اترپردیش اور تمل ناڈو میں ڈیولپ کئے جارہے دفاعی صنعتوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اسے دعوت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کے درمیان دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس میں ہوئے بین الحکومتی مشاورت (آئی سی جی) کے وفود کی سطح پر بات چیت میں یہ فیصلے لئے گئے۔

انگیلا مرکل کے ساتھ جرمن حکومت کے دس سے زیادہ وزرا اور وزیر مملکت آئے ہیں ۔ جبکہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والے وفود میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ثقافتی اور وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے شامل تھے ۔

Loading...

اس موقع پر وزیراعظم مودی نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ہر شعبہ میں ، خاص طور سے جدید ٹیکنالوجی میں دور رس اور اسٹریٹیجک تعاون میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اپنی بڑھتی ہوئی شراکت داری اور اسے رفتار دینے کے لئے ہم نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ چانسلر مرکل اور میں دونوں ممالک کے کچھ اہم تجارتی اور صنعتی شعبہ کےاعلی وفود سے ملاقات کریں گے ۔ ہم جرمنی کو دعوت دیتے ہیں کہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں اترپردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی کوریڈور میں مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں ہندوستان کو آزاد ہوئے 75 سال ہوجائیں گے۔ تب تک ہم نے نئے ہندوستان کی تعمیر کا ہدف رکھا ہے۔ اس ہمہ جہت کوششوں میں ہندوستان کی ترجیحات اور ضرورتوں کے لئے جرمنی جیسے تکنیکی اور معاشی طاقت کی صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس لئے ہم نے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ،مہارت پر مبنی اعلی تعلیم، سائبر سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون دینے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے رشتوں میں مزید قربت کے لئے انگیلا مرکل کے خدمات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ تقریبا ڈیڑھ عشرے سے چانسلر کے طور پر انہوں نے ہندوستان ۔ جرمنی کے تعلقات میں قربت کے لئے اہم خدمات انجام دیا ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com