உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جرمن میڈیا کا دعوی ، شام کی فوج نے نہیں کیا کیمیائی حملہ ، جنگجووں نے خود بنایا تھا منصوبہ

    فائل فوٹو ۔ اے پی

    فائل فوٹو ۔ اے پی

    ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوئوں کا ڈراماتھا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      برلن : ایک طرف امریکہ ،فرانس اور برطانیہ سمیت دوسری ممالک یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ بشار الاسد نے دوما میں کیمیائی گیس کا استعمال کیا اور لوگوں کا قتل عام کیا ۔ وہیں اب جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوئوں نے خود منصوبہ بنایا ، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔
      ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوئوں کا ڈراماتھا۔
      انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور پھر جب شامی فوج نے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں ہلاک اور سیکڑوں بری طرح متاثر ہوئے۔
      First published: