ایئر ایشیا دے رہی ہے فلائٹ ٹکٹ پر 70 فیصدی ڈسکاونٹ
کمپنی کے ذریعہ کئے گئے اعلان کے مطابق، کسٹمرس 15 اکتوبر 2018 سے 30 جون 2019 کے بیچ کے سفر کے لئے 15 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2018 کے بیچ بکنگ کر سکتے ہیں
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 15, 2018 02:06 PM IST

علامتی تصویر
سب سے سستی فلائٹ ٹکٹ دینے والی کمپنی ائیر ایشیا نے اتوار کے روز تہواروں کے موسم کو دیکھتے ہوئے کرائے میں 70 فیصدی تک کی چھوٹ کے ساتھ اسپیشل پرومو آفر کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ذریعہ کئے گئے اعلان کے مطابق، کسٹمرس 15 اکتوبر 2018 سے 30 جون 2019 کے بیچ کے سفر کے لئے 15 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2018 کے بیچ بکنگ کر سکتے ہیں۔
یہ آفر ایئر ایشیا کے گروپ نیٹورک کے ذریعہ آپریٹنگ اڑانوں، یعنی ایئر ایشیا انڈیا (کوڈ آئی 5)، ایئر ایشیا بیرہاد (اڑان کوڈ اے کے)، تھائی ایئر ایشیا ( اڑان کوڈ ایف ڈی)، تھائی ایئر ایشیا ایکس (اڑان کوڈ ڈی7) پر دستیاب ہے۔
یہ ڈسکاونٹ ایئر ایشیا ڈاٹ کام اور ایئر ایشیا موبائل ایپ کے ذریعہ کی گئی تمام بکنگس پر لاگو ہوگا۔ مسافر ایئر ایشیا کے ذریعہ اڑان بھرے جانے والے ان 21 گھریلو جگہوں جیسے بنگلورو، نئی دہلی، کولکاتہ، کوچی، گوا، جے پور، چنڈی گڑھ، پونے، گوہاٹی، امپھال، وشاکھاپٹنم، حیدرآباد، سری نگر، باگ ڈوگرا، رانچی، بھونیشور، ناگپور، سورت، اندور، امرتسر اور چنئی وغیرہ جانے کے لئے اڑان خدمات منتخب کر سکتے ہیں۔