غازی آباد میں Monkeypox کی دستک؟ 5 سالہ بچی میں ظاہر ہوئیں علامات ، جانچ کے لیے بھیجا گیا نمونہ
Monkeypox: ۔ یہ لڑکی کھجلی سے پریشان تھی اور اس کے جسم پر چکدے بھی پڑ رہے تھے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے غازی آباد کے سی ایم او نے کہا کہ لڑکی کو صحت سے متعلق کوئی اور مسئلہ نہیں تھا۔
Monkeypox: ۔ یہ لڑکی کھجلی سے پریشان تھی اور اس کے جسم پر چکدے بھی پڑ رہے تھے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے غازی آباد کے سی ایم او نے کہا کہ لڑکی کو صحت سے متعلق کوئی اور مسئلہ نہیں تھا۔
قومی راجدھانی دہلی سے متصل غازی آباد میں 5 سالہ بچی میں مونکی پوکس Monkeypox کی علامات ظاہر ہونے کے بعد احتیاطی جانچ کے لیے اس کا نمونہ لیا گیا ہے۔ یہ لڑکیکھجلی سے پریشان تھی اور اس کے جسم پر چکدے بھی پڑ رہے تھے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے غازی آباد کے سی ایم او نے کہا کہ لڑکی کو صحت سے متعلق کوئی اور مسئلہ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران نہ تو وہ اور نہ ہی ان کا کوئی قریبی دوست غیر ملکی دورے پر گیا ہے۔
سی ایم او کے مطابق لڑکی کے جسم سے لیے گئے نمونے جانچ کے لیے پونے بھیجے گئے ہیں جہاں سے اس کی رپورٹ 24 گھنٹے میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو فی الحال کورنٹین کر دیا گیا ہے۔ ان کے جسم میں نظر آنے والی یہ علامات کسی اور بیماری کی بھی ہو سکتی ہیں تاہم تحقیقات احتیاط کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔
UP | Samples of a 5-yr-old girl collected for testing for #monkeypox, as a precautionary measure, as she had complaints of itching & rashes on her body. She has no other health issues & neither she nor any of her close contact travelled abroad in the past 1 month: CMO Ghaziabad
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مونکی پوکس سے متعلق رہنما خطوط دیتے ہوئے چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مونکی پوکس وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنس میں جلد از جلد کیسز کا سراغ لگانے اور مشتبہ مریضوں کے لیے کنٹینمنٹ زون بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔