ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپا سینٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش ، شخص نے گراہک بن کر اس طرح کھولا راز

اندرا پورم کے نگراں تھانہ انچارج نے کہا کہ شکایت کنندہ کی جانب سے دسیتاب کرائے گئے ویڈیو کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ جبکہ سپا سینٹر کو بند کرا دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
سپا سینٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش ، شخص نے گراہک بن کر اس طرح کھولا راز
سپا سینٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش ، شخص نے گراہک بن کر اس طرح کھولا راز

اترپردیش کے غازی آباد ضلع کے اندرا پورم میں لاک ڈاون کے دوران سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کے دھندہ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ کا انکشاف ایک شخص کی وجہ سے ہوا ، جس نے گراہک بن کر سپا سینٹر کا اسٹنگ آپریشن کرکے ثبوت کے ساتھ معاملہ کی جانکاری پولیس کو دی ۔ اس کے بعد پولیس نے خفیہ طریقہ سے کیس درج کرکے چار جون کو کارروائی کی اور ایک نوجوان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ حالانکہ وہ ملزم کو ابھی تک پکڑ نہیں سکی ہے ۔


بتادیں کہ غازی آباد کے نیائے کھنڈ دو کے رہنے والے ایک شخص کے گھر کے آس پاس اکثر کئی لڑکے اور لڑکیاں گھومتے رہتے تھے اور اس کو لے کر انہیں کچھ شک بھی تھا ۔ جب انہوں نے اس معاملہ کو لے کر چھان بین شروع کی تو پتہ چلا کہ نیتی کھنڈ ، اہنسا کھنڈ ون اور کھوڑا میں سپا سینٹر کی آڑ میں سیکس ریکیٹ چلایا جارہا ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اس کی شکایت پولیس سے کی ، لیکن کوئی بات نہیں بنی ۔


اس کے بعد جب انہوں نے کچھ نزدیکی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس واقعہ کا ویڈیو ہونے پر ہی پولیس کوئی کارروائی کرے گی ۔ اس کے بعد انہوں نے نیتی کھڈ اور اہنسا کھنڈ میں چل رہے سپا سینٹروں کا موبائل نمبر حاصل کیا اور پھر گراہک بن کر اندر کا ویڈیو بنالیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ایس ایس پی سے رابطہ کرکے شکایت کی اور وہ ویڈیو بھی دکھایا ۔ ایس ایس پی نے اندرا پورم پولیس کو کارروائی کی ہدایت دی اور چار جون کو پولیس نے سپا سینٹر پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش کیا ۔


بتایا جاتا ہے کہ اندرا پورم کے نیتی کھنڈ میں ویلکم سپا سپا سینٹر ، جے پوریا سن رائز گرین ، اہنسا کھنڈ میں کراون سپا شاپ اور راجیو وہار کھوڑا میں سپا سینٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا تھا جبکہ پولیس نے مذکورہ شخص کے اسٹنگ آپریشن کے بعد سپا سینٹر کے مالک کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ حالانکہ وہ ابھی فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ ویسے اس سلسلہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ دھندہ چلایا جاتا ہے ۔

ادھر اندرا پورم کے نگراں تھانہ انچارج نے کہا کہ شکایت کنندہ کی جانب سے دسیتاب کرائے گئے ویڈیو کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ جبکہ سپا سینٹر کو بند کرا دیا گیا ہے ۔
First published: Jun 09, 2020 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading